کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے، دورے کے ٹی او آرز تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورےکے لیے ٹی اوآرز تیارکر لیے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔
ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کےلیےدو وفد افغانستان جائیں گے، پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا اور سفارتی امور نمٹائےگا جبکہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔
مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطےمیں رہےگی۔
ٹی او آرز کے مطابق وفد بھیجنے کا مقصدکراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنے کے علاوہ اقتصادی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے حکومتی سطح پرمذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفد افغانستان ٹی او ا رز جائیں گے کے لیے

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے  کہا کہ پاکستان کے امن مشنز میں فعال کردار اور اقوام متحدہ  کے امور میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نائب وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی کے معاملے پر اسحاق ڈار نے کہا کابل سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر تشویش ہے۔ افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا  پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی سفارتکاری کے اصولوں پر کاربند ہے۔ پاکستان یو این سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ کیلئے تیار
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار
  • خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ
  • عوام جائیں تو جائیں کہاں؟ اشیائے ضروریہ کی قلت، پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر فروخت
  • سرحد پار سے دہشتگردی، پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل
  • قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری بحال کی جائیں، ن لیگ جاپان
  • 5 برس میں برآمدات 30 ارب سےبڑھا کر 60 ارب تک لے جائیں گے ؛ وزیر خزانہ
  • جنگ نہیں مذاکرات، ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں، مولانافضل الرحمان
  • متحدہ علماء بورڈ :پختونخواحکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی حمایت