پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان آئی ایم ایف کے 26ویں پروگرام کے لیے بات چیت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی لچک فنڈ پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اور اس حوالے سے 24 فروری کو آئی ایم ایف کا نیا وفد پاکستان پہنچے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔
یہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پہلا موسمیاتی پروگرام ہوگا، جس کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے اور معیشت کو موسمیاتی اثرات سے بچانے کے لیے مالی مدد دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، پاکستان کے جاری ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا ایک الگ مشن بھی متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، آئی ایم ایف کا دوسرا وفد 4 مارچ کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جو 4 سے 14 مارچ تک ای ایف ایف پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔
مزیدپڑھیں:آئیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کے نرخ جاری کر دیے، نئے کنکشن مہنگے پڑیں گے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کا کے لیے
پڑھیں:
باکسنگ میچ میں سلطان کی موجودگی، فیروز خان کو لینے کے دینے پڑ گئے
آئے دن مختلف تنازعات کے سبب میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی اداکار فیروز خان پھر تنقید کی زد میں آ گئے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ ہوا جس میں اداکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔
رنگ میں اترنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ڈھیر کر دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار و یوٹیوبر کے مابین اس میچ کو دیکھنے جہاں شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے وہیں فیروز خان کا 6 سالہ معصوم بیٹا سلطان بھی موجود تھا جو اپنے والد کو جیتتے ہوئے دیکھنے کے لیے آیا تھا۔
باکسنگ میچ کے دوران جوں ہی فیروز خان پر مکوں کی بارش شروع ہوئی تو اداکار یہ برداشت نہ کر سکے، پہلے ان کے چہرے پر زخم آئے اور پھر ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔
باپ کو شکست خوردہ اور زخمی حالت میں دیکھ کر ان کا ننھا بیٹا سلطان برداشت نہ کر سکا اور اس نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔
کم سن سلطان کی بلک بلک کر روتے ہوئے ویڈیو جوں ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
ناقدین میں ساتھی فنکار اداکار خالد ملک بھی پیش پیش رہے۔
انہوں نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ننھے بچے کو اس جگہ کیوں لائے اور اسے اس صدمے میں مبتلا کیا۔