اسد قیصر نے بیک ڈور چینل سے مذاکرات کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لئے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔
شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیرافضل کے معاملے پرپارٹی طریقہ کارکے مطابق آگے بڑھاجائےگا۔
ٹیم میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟کپتان محمد رضوان نے بتا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی
خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 مبینہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے، دیگر تین دہشتگردوں کے سروں کی قیمت آٹھ، آٹھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔حکومتی اعلامہ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقوں سے ہے۔