2025-04-05@20:51:12 GMT
تلاش کی گنتی: 30943
«قرآن کانفرنس»:
(نئی خبر)
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو متوقع طور پر سوموار 7 اپریل کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ دورہ منصوبہ کے مطابق ہوتا ہے، تو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے، تاکہ محصولات (ٹیرف) کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوشش کی جاسکے۔ مزید پڑھیں: یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اپریل کو امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، پاکستان پر 29، بنگلہ دیش پر 37، برطانیہ پر 10، یورپ پر 20، چین پر 34، جاپان پر 24، ویت نام پر 46، تائیوان...
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ؛ اہم کیس سماعت کے لیے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں...
پاکستان 4 سال کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کے اقوام متحدہ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو2026 سے 2029 تک کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان کو نیویارک میں اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں رکن منتخب کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا بیان مسترد کر کے اسے یکطرفہ قرار دے دیا بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان...
پی آئی اے نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور آپ کو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے زریعے بات کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا، اس سے پہلے ایران نے براہ راست بات چیت کا امکان مسترد کردیا تھا مگر ساتھ ہی بالواسطہ بات...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے ، اس سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد حاصل ہو گی۔ اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کا آغاز گیارہ اپریل سے ہو گا۔ کم عمر اداکارہ عینا آصف کی بھی مبینہ ویڈیو آگئی، سوشل میڈیا...
امریکہ کی جانب سے یورپین مصنوعات پر لگائی جانے والی نئی ڈیوٹیز سے یورپ کو باہمی تجارت میں 81 ارب یورو کا نقصان ہوگا، جبکہ خطرہ ہے کہ ان محصولات کے مسلسل قائم رہنے کے ساتھ اس کی امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء میں نمایاں کمی بھی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق یورپین یونین نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل مصنوعات پر نئے ٹیرف کا جواب دینے کے بعد دوسرے مرحلے کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے لیکن اس کیلئے باہمی تجارت میں گھبرانے کے لیے بہت کچھ پیدا ہوچکا ہے۔ اس بات کو ان اعداد و شمار کی مالیت اور نمبروں سے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال یورپ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد گیلی آوٹ فیلڈ کے سبب ٹاس میں تاخیر ہے ۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جبکہ حکام اب سے کچھ دیر بعد وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد امپائرز ٹاس کا فیصلہ کرینگے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے پہلے ڈھائی ماہ میں معاشی پالیسیوں کے حوالے سے کئی بڑے فیصلے کیے، جن میں سخت ٹیرف، ٹیکس کٹوتیوں کی تجدید، اور ضابطوں میں نرمی شامل ہیں۔ اگرچہ ان اقدامات پر تنقید بھی ہوئی، لیکن ماہرین اور کچھ معتبر ذرائع کے مطابق، ان پالیسیوں کے کئی مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی وہی ہے جس کے لیے امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا، انہوں نے دنیا بھر کےممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سلوک ہم کرتے ہیں ویسے ہی کریں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ کامیاب ہوئی تو نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ امریکہ...
ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد ٹاس میں تاخیر گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد میچ کی اننگز 42، 42 اوورز تک محدود کردی گئی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد میزبان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے آغاز پر نک کیلی کو 3 رنز پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، ہینری نکلز...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
لاہور: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، حالانکہ سپریم کورٹ ان نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے واضح فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) دنیا بھر میں یہود مخالفت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے اس لعنت پر قابو پانے کے لیے ایک بڑا لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے پورے نظام میں اس مسئلے کی نگرانی اور اسے روکنے کے اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے 'تہذیبوں کے اتحاد' (یو این اے او سی) اور نسل کشی کی روک تھام پر خصوصی مشیر کے دفتر کی جانب سے یہ لائحہ عمل رواں سال جنوری میں سامنے لایا گیا تھا۔ یہ اقدام یہود مخالفت اور شناخت کی بنیاد پر نفرت سے نمٹنے کے سابقہ اقدامات کا تسلسل ہے جو مساوات، انصاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غیرقانونی موجودگی ختم ہونی چاہیے جہاں فلسطینیوں کو تشدد اور کڑی پابندیوں کا سامنا ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر ناجائز رکاوٹوں سے ان کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے اور ایسے اقدامات شہریوں کے خلاف طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے مترادف ہیں۔'او ایچ سی ایچ آر' میں تنازعات کی روک تھام اور قیام امن کے شعبے کے سربراہ جیمز ٹرپن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں سے فلسطینی لوگوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) یا اقوام متحدہ کو نظرانداز کر کے لیے گئے یکطرفہ معاشی فیصلوں سے غیریقینی جنم لے سکتی ہے جس سے معاشی نمو سست پڑنے اور ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ادارے میں بین الاقوامی تجارتی شعبے کی سربراہ لز ماریا ڈی لا مورا کا کہنا ہے کہ ان دنوں بڑی معاشی طاقتوں کے مابین بڑھتے تجارتی تناؤ کے ماحول میں ٹیرف (درآمدی محصولات) کو ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹیرف لازمی طور سے کوئی منفی چیز نہیں ہیں لیکن بین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بارودی سرنگوں، جنگوں میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی باقیات اور دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے خطرہ لاحق ہے۔بارودی سرنگوں کے خطرے سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد بھی ان کی باقیات موجودہ رہتی ہیں جو کھیت کھلیانوں، راستوں اور سڑکوں پر معصوم لوگوں کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں۔ Tweet URL افغانستان سے میانمار، سوڈان سے یوکرین، شام، مقبوضہ فلسطینی علاقے اور دیگر جگہوں تک یہ مہلک اسلحہ...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستانی مصنوعات پر 29فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کر لی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اعلیٰ سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا جو امریکہ کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کرے گا ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر جبکہ سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کر دیا گیاہے سٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ۔وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا ،بلاشبہ امریکہ پاکستان کے اہم تجارتی شراکت داروں میں...
اسلام آ باد: ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی کے لیے حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گیا۔ نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی جا رہی ہے۔پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے یہ درخواست کابینہ سے منظوری کے بعد نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار تمام کمپنیوں پر اس کمی کا یکساں اطلاق کیا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ ممکنہ کمی ٹیرف سبسڈی میں...
ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے...
— فاائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ٓکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
اویس کیانی: پرائیویٹ حج سکیم کے 70 ہزار عازمین کے کوٹہ کا معاملہ، وزیراعظم شہبازشریف نےعازمین کیلئے بروقت انتظامات میں غفلت برتنے اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کا نوٹس لےلیا،وزیراعظم نے 3 رکنی اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی. تفصیلات کےمطابق نجی سکیم کے 70 ہزار حاجیوں کے کوٹہ کے معاملہ پر وزیراعظم نے لاپرواہی اور غفلت کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے معاملے کے حل اور ذمہ داران کے تعین کے احکامات بھی جاری کر دیئے، 3 رکنی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کمیٹی 3 اہم ترین نکات کا جائزہ لے لے گی۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی، وزارت مذہبی امور کو مکمل معاونت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔” وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت...
سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
بھارت(نیوز ڈیسک)تامل اور ملیالم فلموں کے معروف سینیئر اداکار روی کمار مینن طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا جانے لگا۔ مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک “ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار” قرار دیا۔...
مودی سرکار کی جانب سے متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی مسلمان مخالف وقف ترمیمی بل منظور کرلیا۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل اب بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل منظوری کے بعد اپوزیشن اور مسلم تنظیموں کا شدید احتجاج بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع بل کے خلاف بڑی تعداد میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے...
حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے مطابق نرخ متعین کرے گی، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم تمام آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو حکومتی فریم ورک کا تحفظ حاصل ہے، لیکن ان کے قرضوں کی ری...
بھارت نے 2024 کا وقف بل منظور کر لیا، 1995 کے مسلم وقف املاک کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں، جس سے وسیع پیمانے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے متنازع بل کو چیلنج کرنے کا عہد کیا ہے۔ مسلم مذہبی وقف املاک کے قوانین میں تبدیلی غیر آئینی اور امتیازی ہے۔ وقف (ترمیمی) بل 2024، جمعہ کی صبح بھارت کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے منظور کیا گیا، 1995 کے قانون میں وسیع تبدیلیاں کی گئی ہیں جو وقف املاک کو حکمرانی فراہم کرتا ہے ان اثاثوں پر جو مسلمانوں کو مذہبی یا خیرات کے مقاصد کے لیے مستقل طور پر عطیہ کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بل کو اصلاحات...
پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو...
پاکستان کا دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کر دیا۔ اجلاس میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور...
ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا اور صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک پر جوابی تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ہو جو ٹرمپ کے اس حالیہ ٹیرف سے بچ سکا ہو، یہاں تک کہ انٹارکٹیکا کے قریب وہ غیر آباد جزائر بھی اس ٹیرف کی زد میں...
پشاور کے علاقے میں واقع تھانہ انقلاب پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تھانے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں قانون کی گرفت میں لایا...
ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم دوسری اننگز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران اوپنر امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟ بال لگنے کے بعد اوپنر...
وائٹ واش کا خطرہ:تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا...
بلوچستان ہائیکورٹ نے نصرت افغانی ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر مہاجرین کو مزید 3 ماہ کا وقت مل گیا۔ مزید پڑھیں؟: کراچی سے کتنے افغان واپس بھیجے جا رہے ہیں، حراست میں کتنے لیے گئے؟ نصرت افغانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔ سہ فریقی معاہدے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کیساتھ معاہدے کے بعد مہاجرین کے انخلا کے لیے پریس ریلیز کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے کوئی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) ان کی ورزش میں وزن...
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماونگنوی کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2، جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اوول بابراعظم پاکستان نیوزی لینڈ
نیوز ی لینڈ(نیوز ڈیسک)میزبان نیوزی لینڈ نے3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے،گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں گزشتہ روز بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی تھی۔ تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے اسے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں...
محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت نے دلی کے آگے سرینڈر کر دیا ہے اور وہ ان مسائل پر بات کرنے سے ڈر رہی ہے جو لوگوں کے لیے اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں قائم نیشنل کانفرنس کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاری، بلا جواز گرفتاریوں اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے پٹواریوں کے تبادلوں جیسے معمولی معاملات پر بڑے بڑے اجلاس منعقد کر...
محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت نے دلی کے آگے سرینڈر کر دیا ہے اور وہ ان مسائل پر بات کرنے سے ڈر رہی ہے جو لوگوں کے لیے اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں قائم نیشنل کانفرنس کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاری، بلا جواز گرفتاریوں اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے پٹواریوں کے تبادلوں جیسے معمولی معاملات پر بڑے بڑے اجلاس منعقد کر...
4 اپریل 2025 کو، یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ رہائشی علاقوں پر ہوا جس سے آگ لگ گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بعد ازاں، ڈرون حملے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوا۔ یوکرینی حکام نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے روس کی جارحیت کا تسلسل قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایک ریستوران میں یوکرینی کمانڈروں اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا...
پاکستان میں نہری پانی کی تقسیم کے مسئلہ خاصہ گھمبیر ہوتا چلا جا رہا ہے اور سندھ حکومت نہری پانی کی تقسیم کے لئے نئی نہریں نکالے جانے پر شدید معترض ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندر حکومت کی حمایت سے دستبرداری کی تجویز زیرغور نہیں اور ہم حکومت کا حصہ رہتے ہوئے زیادہ مؤثر انداز میں آواز بُلند کر سکتے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سحر کامران کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ 10 مارچ...
فائل فوٹو ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان کانفرنس آج تونسہ شریف میں ہوگی۔کانفرنس سے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی۔
پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
رچرڈ گرینل نے گذشتہ سال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے 26 نومبر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بلوم برگ کی ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ انکے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے ایکس پر انکا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان امیدواروں میں جرمنی میں سابق امریکی سفیر رچرڈ گرینل اور اسرائیل میں سابق...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے مادر وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 1.9 ملین کی ادائیگیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور آسان طریقے سے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں، رمضان ریلیف پیکج کے لئے کام کرنے والی حکومتی کور...
رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔ فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 4 اپریل کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں...
کراچی‘ اسلام آباد‘ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان...
لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیرا عظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے سالانہ 600ارب روپے کی بجلی چوری پر بھی قابو پایا جائے ،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد،14روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، یہ کمی کا پہلا مرحلہ ہے، عوام کو بجلی بلوں میں مزید ریلیف دینے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41اور 7.69روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے، ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر افسروں اور ملازمین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور نیشنل گرڈ میں کم لاگت پن بجلی شامل کرنا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کرنے پر واپڈا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل کی جانب سے واپڈا کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واپڈا پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے اور اس وقت...
پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپی کے کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ موسم کی مداخلت کا شکار ہو گیا۔ میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ امپائرز نے میدان کا معائنہ کیا تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ امپائرز ایک بار پھر فیلڈ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو میچ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا وفد گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اَپ مذاکرات کرے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان میں اگلے مالی سال کیلئے بجٹ سازی سے متعلق تخمینہ جات کا بھی جائزہ لے گا جس کے بعد بجٹ اہداف کو حتمی شکل دے کر جون کے پہلے عشرے میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی...
ڈی آئی خان: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ ریاست کی سطح پر طے پاتے ہیں، صوبائی حکومت کی براہ راست...

ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بن سلمان سے ایرانی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو
سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے عید الفطر کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کی۔ ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ڈاکٹرائن کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات تین اپریل 2025 کی رات سعودی عرب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7.41روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 7.69 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ آیندہ پانچ سال میں گردشی قرضوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، سالہا سال سے بند پڑے زنگ آلود سرکاری پاور پلانٹس فروخت کرنا ہوں گے، ڈسکوز کو پرائیویٹائز یا پروفیشنلائزکیاجائے گا، سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان ملکی معیشت کے لیے بڑی خوش خبری اور ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ حکومت نے...
WASHINGTON: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی(این ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیموتھی ہیگ کو برطرف کردیا اور اس مہم میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے درجنوں عہدیدار بھی نشانہ بن گئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایس سی کے عملے کے 10 ارکان کو 4 سینئر ڈائریکٹرز سمیت برطرف کردیا گیا، جن میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن ڈائریکٹورٹی کا تمام عملہ بھی شامل ہے، جو اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اور کثیرالقومی اداروں کے ساتھ کام کرتے...
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیموتھی ہیگ کو برطرف کردیا اور اس مہم میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے درجنوں عہدیدار بھی نشانہ بن گئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایس سی...
وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے سخت احکامات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے لیہ پولیس بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیہ پولیس نے 28لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ چار ملزمان گرفتار کرکے 20800 ڈبی غیر ملکی پلاٹینیم سگریٹس کی برآمد کر لی گئی۔ لیہ پولیس نےاسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان میں امین نادر ،سجاد حسین اور نیاز شامل ہیں ۔تھانہ صدر اور تھانہ کوٹ سلطان پولیس لیہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ کاروائی عمل میں لائی۔ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ملزمان دریائی راستے کشتی کے ذریعے نان کسٹم سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے...
وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے...
پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند...
اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن کے متن کے مطابق امن و امن کی صورتحال، مہنگائی پر بحث، گنے کی قیمت پر بحث کے لئے اجلاس بلایا جائے۔ درخواست کے متن میں سکولوں کی نجکاری، شعبہ صحت کی نجکاری پر بحث کے لئے اجلاس طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کروا دی۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر، فرخ جاوید مون، علی امتیاز وڑائچ، اویس ورک و دیگر نے درخواست جمع کروائی۔ درخواست کے متن کے مطابق امن و امن کی صورتحال، مہنگائی پر بحث، گنے کی قیمت پر بحث کے لئے اجلاس بلایا جائے۔ درخواست کے متن میں سکولوں کی...
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر محنت کو پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر...
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اُمت واحدہ پاکستان معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اُن کے بھائیوں اور بیٹے سے اظہار افسوس کیا۔ قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر...
پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2025ء) جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخواہ کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ پی ٹی...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرضلع کیچ کے علاقے...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق احتجاج کےلیے ایوان نہیں میدان میں آٹھواں پروگرام کل ہوگا۔انہوں نےمزید کہا کہ استحکا پاکستان کانفرنس کل تونسہ شریف میں ہوگی، جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ جعلی انتخابات کے خلاف عوامی احتجاج جاری رہے گا، تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مطالبہ ہے کہ علی امین کے بیان کی تحقیقات کی جائیں، اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے۔ وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں لیکن ہماری ساری توجہ بانی چیئرمین اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اختلافات اندر رکھنے کا مشورہ دیا اور خاموش رہنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق اس دوران بیرسٹر گوہر نے امریکا میں تیمور سلیم جھگڑا اور لندن میں اسد قیصر سے...
امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔ امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کا معاملہ، حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔ امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔سٹیئرنگ...
گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2025ء) بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں، میں ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سازش کو ناکام بناؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس...
یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونی رژیم امریکہ کی مدد سے اور اس کہ شہہ پر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم انجام دینے میں مصروف ہے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہو کر غزہ کی حمایت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ العالم نیوز چینل کے مطابق یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے برے میں ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا: "صیہونی حکومت نے نسل کشی دوبارہ شروع کر دی ہے اور وہ خیموں میں فلسطینی خواتین اور بچوں پر بم گرا رہی ہے اور یہ بم...

سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے عام علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے سیکیورٹی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ نہم امتحانات : جو امیدوار نقل کرتا پکڑا گیا کتنے سال تک امتحان کیلئے نا اہل قرار پائے گا ۔۔؟ وزیر تعلیم نے...
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔ کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔ نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.7 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے رواں ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 میں ویب سیریز کی لسٹ میں شامل ہے۔ Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر...
سٹی 42: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف...
KETCH: بلوچستان علاقے کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے...
بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ دے رہی ہے۔گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ اور تحریک انصاف سے موازنہ کیا اور کہا کہ یاد ہے کوئی کہتا تھا 50 لاکھ گھر بناکر دے گا، اس نے تو نہیں بنائے، ہم 20 لاکھ گھر بناکر دے رہے ہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھٹو نے بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنایا آج ميں بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنارہا ہو ں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں۔پشاور سے جاری بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخوا کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، عدالتی حکم کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔
وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے استفسار کیا ہے کہ جب سسٹم میں پانی ہی نہیں تو یہ کینالز کیسے بنارہے ہیں؟کراچی سے جاری بیان میں وزیر آب پاشی سندھ نے کہا کہ پورے سندھ کو پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کےلیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کینالز کے مخالف ہیں، پارٹی نے وفاق کو باور کروادیا ہے کہ یہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ کینالز سندھ کےلیے بڑے نقصان دہ ہیں، اس معاملے پر پی پی اور سندھ حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی۔
راولپنڈی (ملک عمران سے) راولپنڈی کی مشہور بیکری “تہذیب” کا کیک بچوں سمیت چھ افراد کے لیے شدید خطرے کا باعث بن گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی حالت بگڑ گئی۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے بیکری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوڈ اتھارٹی و دیگر حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گارڈن ایونیو کے رہائشی احمد شیر اعوان نے بتایا کہ انہوں نے عید کے روز بحریہ ٹاؤن فیز 07 جی ٹی روڈ پر واقع تہذیب بیکری سے 2150 روپے کا کیک خریدا۔ احمد شیر کے مطابق، اس کیک کو گھر لایا گیا، جہاں بچوں نے کھایا۔ کھانے کے بعد 16 سالہ عمار، 23...

معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش انکوائری کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ سے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو...
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخوا کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ اسلام آباد آنے کی تیاری جاری ہے: جنید اکبر میڈیا رپورٹ کے مطابق جنید اکبر نے کہا ہے کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، عدالتی حکم کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
بیان کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ محمد ابوبکر (یو ڈی سی) کا حقیقی بھائی عبدالرحمٰن، جو اسمگل شدہ سامان کے کاروبار میں ملوث ہے، اس واقعے کے دوران اس کے ساتھ موجود تھا۔ مذکورہ یو ڈی سی اسمگل شدہ سامان لے جانے والے کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کسٹمز کے دو اہلکاروں کی گاڑی سے سینکڑوں سمگل شدہ موبائل فون کی برآمدگی پر محکمہ کا بیان سامنے آ گیا۔ جی بی کسٹمز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 30 مارچ 2025ء کو گلگت بلتستان کسٹمز کے دو اہلکار، جو ایک نجی کرائے کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے، بشام شہر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔ موقع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کے بعد ان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ارب پتیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ امریکی صدر کے ٹیرف پلان کے نفاذ کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اسٹاک میں 8.96 فی صد، ایمازون 8.98 فی صد، گوگل 3.92 فی صد جبکہ ایپل کے شیئرز میں 9 فی صد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر ایلون مسک بھی اس کا شکار بنے اور ٹیسلا اسٹاک کو 5.47 فی صد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ارب پتیوں کو یہ نقصان جمعرات کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف کے اعلان کے...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز...