بلاول بھٹو کا وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2025ء) بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں، میں ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سازش کو ناکام بناؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔
جلسے سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کی صورت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین بحال کیا صوبوں کو حق دلا کر قائد عوام کا حق پورا کیا، شہید بھٹو کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا کیوں کہ بھٹو نے عوام کیلئے جہدوجہد کی، محنت کشوں کو حقوق دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ دریا کو بچانا ہے میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ہم عالمی دنیا میں پانی کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں بھارت کو پانی روک رہا ہے میں اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرکے آیا ہوں بھارت ہمارے پانی پر ڈاکے مارتا آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات، آئینی عدالت ہوگی تو برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، ملک میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ نقصان ہورہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں، میں ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سازش کو ناکام بناؤں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو نے بھٹو کو
پڑھیں:
بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم
بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے طویل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے 45 برس بعد اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 46 سال قبل آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رات کے اندھیروں میں جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی، جبکہ دورانِ ٹرائل انصاف کے تقاضوں تک کو پورا نہیں کیا گیا جسں کا اعتراف 45 سال کے بعد سپریم کورٹ نے بھی کیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عہد ساز شخصیت ہیں، جو سیاست کو محلات سے نکال کر ملک کی عوام کے درمیان لائے، طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا اور ایک جمہوری پاکستان کے لیے ان کے وژن اور قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک کے متفقہ آئین کی تشکیل سے لے کر جوہری پروگرام اور زرعی و صنعتی اصلاحات قائدِ عوام کے تحائف ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 46 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی، وہ ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر تھے۔
بلاول بھٹو نے پاکستان کو امتِ مسلمہ کا رول ماڈل بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آئیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یومِ شہادت کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم مل کر پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے۔