اسد قیصر کا علی امین گنڈاپور کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دے دیا۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مطالبہ ہے کہ علی امین کے بیان کی تحقیقات کی جائیں، اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں لیکن ہماری ساری توجہ بانی چیئرمین اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا ملک اور بانی پی ٹی آئی کےلیے ضروری سمجھتے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں کے پی میں بہتر گورننس پر دیں، علی امین امن و امان کی بحالی، بانی پی ٹی آئی و دیگر کی رہائی پر توجہ مرکوز رکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بانی نیم رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا، ذرائع
دائیں سے بائیں: بیرسٹر سیف، عمران خان، علی امین گنڈاپور - کولاج فوٹو: فائلوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں کو بانی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا، ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پر جاری تنقید بھی زیر بحث آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیشرفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا، آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کریں گے۔