لاہور: لیہ پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے سخت احکامات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے لیہ پولیس بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیہ پولیس نے 28لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ چار ملزمان گرفتار کرکے 20800 ڈبی غیر ملکی پلاٹینیم سگریٹس کی برآمد کر لی گئی۔
لیہ پولیس نےاسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان میں امین نادر ،سجاد حسین اور نیاز شامل ہیں ۔تھانہ صدر اور تھانہ کوٹ سلطان پولیس لیہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ کاروائی عمل میں لائی۔
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ملزمان دریائی راستے کشتی کے ذریعے نان کسٹم سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نان کسٹم سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لیہ پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے ۔
مزید قانونی کاروائی کےلئے ملزمان کو محکمہ کسٹم کے حوالے کیا جائے گا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیہ پولیس
پڑھیں:
لاہور: پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا حکم
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟
دورانِ سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والی سوسائٹیز کے دفاتر سیل اور مقدمات درج کیے جائیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔