City 42:
2025-04-05@14:22:30 GMT

کوٹری سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:  صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

 ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علامہ اقبال ایکسپریس

پڑھیں:

کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب بھی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی۔ ٹریفک حادثے سے متاثرہ ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فرار ہونے والے کار سوار شخص کی تلاش جاری ہے۔ ملیر معین آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 19 سالہ ارقم نامی نوجوان جاں بحق ہوا، جبکہ سائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے جا ٹکرایا، تاہم حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ محمد جمیل جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔

گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ماموں بھانجا ہیں۔ حادثے کو دوران بھانجا جاں بحق اور ماموں زخمی ہوا۔ جاں بحق کم عمر لڑکے کی شناخت 13 سالہ ارشد جبکہ زخمی کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے مسافروں کےلیے خوشخبری : کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • کوٹری: لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
  • لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
  • لاہور: برکی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 14 افراد شدید زخمی
  • لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار
  • ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی
  • عملی اقدامات نہ ہونے سے لاہور ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار
  • کراچی، واٹر ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین زخمی
  • کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق