استحکام پاکستان کانفرنس آج تونسہ شریف میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان کانفرنس آج تونسہ شریف میں ہوگی۔
کانفرنس سے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعظم سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے
شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف آج پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے ، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجے بوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑا فیصلے کا اعلان کریں گے ۔وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب میں قوم کو سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائی جائے گی۔