بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔

دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے،
دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔

علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں علی امین کے بیانات پر ارکان مشاورت کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کی  بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان اور شیر ارباب کو دوبارہ عہدوں پر رکھنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ آپ کے کہنے پر عہدوں سے ہٹایا گیا تھا دوبارہ شامل کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو جواب دیا کہ اس معاملے پر متعلقہ قیادت سے پوچھوں گا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کا کہا، علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے علی امین کی ملاقات سیاسی اور پارٹی امور سے متعلق تھی، ملاقات میں خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اہم احکامات ملے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے علی امین کو بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کیلیے  علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی:

عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔  ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے آمادہ ،علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
  • بانی تحریک انصاف مذاکرات پر رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ہدف مل گیا
  • عمران خان سے علی امین اور بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی سے علی امین اور بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • جیل میں طویل ملاقات، عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور سیف کواسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
  • بانی نیم رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا، ذرائع
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے  علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • علی امین گنڈاپور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان