وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 1.
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور آسان طریقے سے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں، رمضان ریلیف پیکیج کے لئے کام کرنے والی حکومتی کور ٹیم اور معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکیج کیلئے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا گیا، رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے تھا، سٹیٹ بینک، بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے، اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکیج کی
پڑھیں:
رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحقین خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دیا گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحقین خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کے ذریعے یہ فریضہ انجام دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال رانا تنویر حسین شزہ حسین