بیرسٹر گوہر کا علی امین کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اختلافات اندر رکھنے کا مشورہ دیا اور خاموش رہنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران بیرسٹر گوہر نے امریکا میں تیمور سلیم جھگڑا اور لندن میں اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری علی امین گنڈاپور سے بیانات سے متعلق ملاقات ہوئی، رہنماؤں سے رابطہ کرکے کہا کہ میڈیا پر بیانات سے گریز کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی ڈیڑھ ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
بانی پی ٹی آئی (دائیں)، علی امین گنڈاپور (بائیں) - کولاج فوٹو: فائلبانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اڑھائی گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔