اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 مہاجرین کیمپ منتقل

راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
  • قاضی فائزعیسیٰ پرحملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بحال
  • افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 مہاجرین کیمپ منتقل
  • قاضی فائز کی کار پر لندن میں حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
  • قاضی فائز عیسی پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
  • سابق چیف جسٹس قاضی فائز پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
  • سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
  • سپریم کورٹ: سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات مقرر
  • موبائل فون میں شناختی کارڈ، نادرا کا ڈیجیٹل این آئی سی کیسے کام کرے گا؟