سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانے مسمار کر دئیے۔
ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان۔پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے کہا کہ پولیس عید کے ایام میں بھی شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کچہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔