اسلام آباد (خبرنگارخصوصی+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 4 اپریل کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف ‘ وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی  نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی  کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت کا ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں 2 خارجیوں کو ہلاک کرنے  پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو سیکورٹی فورسز کے نڈر افسران اور جوانوں پر فخر ہے،انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں سے ہماری جنگ جاری رہے گی۔وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے  میں 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز  کی ستائش کی محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فورسز کو خراج تحسین پر سکیورٹی فورسز سیکورٹی فورسز محسن نقوی نے جہنم واصل کر صدر مملکت بلیدہ میں نے کہا کہ ضلع کیچ کے ساتھ کیچ کے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بجلی کے نرخ کم کرنے پر صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا، عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لئے ایک قابل قدر تحفہ ہے۔ گھریلو صارفین کئلیی7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بہت بڑی معاشی سہولت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی اوردور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

بجلی کے نرخ میں کمی کا فیصلہ محمد نواز شریف اور انکی کی عوام سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک
  • بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک
  • پاک فوج کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بجلی کے نرخ کم کرنے پر صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین