پاک فوج کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سٹی 42: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف علاقے میں متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے شانہ بشانہ، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک، کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، عطا تارڑ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں کوئی پہنچا، کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا، اور کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا بلکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔عطا تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ آپریشن کی جگہ سے قریبی آبادیاں 6 سے 9 کلومیٹر دور تھیں، وہاں کوئی سولین گھر موجود نہیں تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مقامی جرگے میں کچھ افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا تھا، جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ خارجیوں نے عید پر مردان میں حملے کا اعلان کیا تھا جو اس آپریشن کی وجہ سے ناکام رہا۔ خیبرپختون خوا میں ہزاروں حملے کرنے والوں کی پی ٹی آئی حکومت نے کبھی مذمت نہیں کی۔انھوں نے مزید کہا کہ جب خارجیوں نے خود پر ڈرون حملے کی غلط خبر پھیلائی تو پی ٹی آئی نے پاک فوج کے خلاف بیانیہ اپنایا اور ان کی دلجوئی کے لیے پہنچ گئی۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والے خارجیوں کے سہولت کار ہیں۔قبل ازیں، مردان کاٹلنگ واقعے سے متعلق مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا ویڈیو بیان سامنے آ یا جس میں انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مستقبل میں ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیراعلی نے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے تحقیقات اور حقائق جلد ازجلد سامنے لانے کا حکم دیا ہے، حقائق سامنے آنے کے بعد خیبر پختون خوا حکومت اس حوالے سے بھرپور موقف دیں گی۔