نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان میں نہری پانی کی تقسیم کے مسئلہ خاصہ گھمبیر ہوتا چلا جا رہا ہے اور سندھ حکومت نہری پانی کی تقسیم کے لئے نئی نہریں نکالے جانے پر شدید معترض ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندر حکومت کی حمایت سے دستبرداری کی تجویز زیرغور نہیں اور ہم حکومت کا حصہ رہتے ہوئے زیادہ مؤثر انداز میں آواز بُلند کر سکتے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سحر کامران کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ
10 مارچ کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ذاتی ذمہ داری ہے کہ میں ایوان اور حکومت کو خبردار کروں کہ آپ کی کچھ یکطرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، خاص طور پر، وفاقی اکائیوں کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت کا دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے کا یکطرفہ فیصلہ، میں اس تجویز کی بطور صدر حمایت نہیں کر سکتا، میں اس حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس موجودہ تجویز کو ترک کرے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کرے تاکہ وفاق کی اکائیوں کے درمیان متفقہ اتفاق رائے کی بنیاد پر قابل عمل، پائیدار حل نکالا جا سکے‘۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زرداری نے 8 جولائی 2024 کو دریائے سندھ سے 6 نئی نہروں کی منظوری دی تھی۔
آج سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئی نہروں کے خلاف کھڑے ہیں اور جس مفروضے کی بنیاد پر یہ نہریں بنانے کی تجویز دی جا رہی ہے اُس کی کوئی بنیاد ہی نہیں۔ اُنہوں نے اِس بات کو بھی مسترد کر دیا کہ صدر زداری نے نئی نہروں کی کوئی منظوری دی ہے۔
یہ پانی کا مسئلہ کیا ہے؟1991 میں چاروں صوبوں میں پانی کا تقسیم کا ایک معاہدہ طے پایا۔ اُس معاہدے کی رو سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کا سالانہ تخمینہ 114.
سندھ کا کہنا ہے کہ پنجاب چشمہ اور تونسہ بیراج کی وجہ سے اپنے حصے سے زیادہ پانی لے جاتا ہے اور خاص طور اُس وقت جب مُلک میں معمول سے کم بارشیں ہوں۔
پیپلز پارٹی حکومت میں رہتے ہوئے مؤثر آواز اُٹھا رہی ہے؛ فرحت اللہ بابرپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا یہ مسئلہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور اُس کو مشترکہ مفادات کونسل میں طے کیا جانا ہے۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ 1991 کے پانی کے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔ کیونکہ اگر آپ اُس پر عمل نہیں کرتے اور نئی نہریں نکالتے ہیں تو اُس سے سندھ بنجر ہو جائے گا، سندھ کو پانی نہیں ملے گا۔
ان کہنا تھا کہ اگر آپ کی دلیل یہ ہے کہ ہم تو پنجاب کے حصے کا پانی استعمال کر رہے ہیں تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ پنجاب کا کوئی حصہ پانی سے محروم ہو جائے گا۔ مثلاً پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ جو آبپاش ہے اور وہاں زرخیز زرعی زمینیں ہیں تو اُس علاقے کے پانی میں کمی کر کے اگر چولستان کو دیا جاتا ہے تو اِس سے عدم اعتماد کی فضا جنم لے گی کہ اُن علاقوں اور زمینوں کو پانی دیا جا رہا ہے جو فوج کے زیرِانتظام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کینال تنازع: پیپلز پارٹی نے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا
اس صورتحال میں کیا پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہے، اس سوال کے جواب میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بالکل بھی نہیں۔ حکومت میں رہ کر ہماری آواز بہت مضبوط ہے،، اور پانی کے مسئلے پر قانون سازی ہماری شمولیت کے بغیر ہو نہیں سکتی۔ ہم حکومت کے اندر رہتے ہوئے بھرپور آواز اُٹھا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اب پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل نہیں ہوں اور نہیں جانتا کہ کیا فیصلہ ہوگا لیکن اتنا کہہ سکتا ہوں کہ حکومت سے علیحدہ ہونے کا آپشن زیرِ غور نہیں۔
پانی کی کمی کا مسئلہ مزید گمبھیر ہو جائے گا، سحر کامرانپاکستان پیپلز پارٹی کی رُکن قومی اسمبلی سحر کامران نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہے، ایسے میں اگر آپ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے پانی دیں گے تو اس سے پانی کی کمی کا مسئلہ مزید گمبھیر ہو جائے گا اور آپ کا گرین انیشیئیٹو کہیں گرے انیشیئیٹو نہ بن جائے۔
سحر کامران نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سے ایلیٹ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ سندھ کی 80 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے اور سندھ پہلے ہی پانی کے مسئلے سے دوچار ہے۔
ایلیٹ کلچر کا فروغاُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اِس سلسلے میں ایک خط وفاقی حکومت کو لکھ چُکے ہیں اور ایک سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ مشترکہ مفادات کا اجلاس بُلائیں جو کہ نہیں بُلایا جا رہا۔ پانی صرف سندھ اور بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پنجاب کا مسئلہ بھی ہے اور اگر پنجاب کے کچھ حصوں کا پانی کم کر کے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دیا جائے گا تو یہ ایلیٹ کلچر کا فروغ ہو گا۔
حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہےسحر کامران نے کہا کہ موجودہ حکومت پہلے ہی کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ گزشتہ سے پیوستہ سال حکومت کو گندم درآمد کرنا پڑی جبکہ گزشتہ سال حکومت نے گندم کی خریداری بہت کم کی جس سے کسانوں کو نقصان ہوا۔ اسی طرح سے کپاس کی فصل پر 18 فیصد ٹیکس نافذ کر کے بھی کسانوں کا نقصان کیا گیا۔
ایک سوال کا جواب کہ آیا اس معاملے پر پیپلز پارٹی حکومت سے الگ ہو سکتی ہے، سحر کامران نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کے لیے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، یہ عوامی مسئلہ ہے اور پیپلز پارٹی اِس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری پیپلزپارٹی چولستان دریائے سندھ سحرکامران سکھربیراج صدرمملکت فرحت اللہ بابر وفاقی حکومتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی چولستان دریائے سندھ سحرکامران سکھربیراج صدرمملکت فرحت اللہ بابر وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی حکومت کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اللہ بابر سحر کامران نے ملین ایکڑ ف ٹ دریائے سندھ ہو جائے گا نے کہا کہ حکومت سے کا مسئلہ پانی کے پانی کا نہیں کر پانی کی دیا جا رہی ہے جا رہا کے لیے ہے اور
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو
اپنے بیان میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نا منظور، متنازع کینالز کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپکو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے؟۔ جام خان شورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کینالز کے معاملے پر ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے، شہباز شریف کے ساتھ نہیں، عظمی بخاری کو پانی کے معاملے کا الف ب تک نہیں پتا، ن لیگ متنازع کینالز کی ترجمانی کرنے کی بجائے اس منصوبے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے۔
وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زراعت سمیت پینے کے لئے پانی ہی میسر نہیں ہے، زمینیں بنجر، کسان پریشان ہیں، مال مویشی پیاسے ہیں، اس لئے وزیراعظم شہباز شریف کو چاہیئے کہ وہ متنازع کینالز نامنظور کا اعلان کریں۔ جام خان شورو نے ن لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے، سندھ کے آبپاشی نظام کا انحصار دریائے سندھ پر ہے، اس وقت زراعت کے ساتھ ساتھ پینے کے لئے بھی پانی موجود نہیں ہے۔ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دریا سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ نا منظور، وفاق سی سی آئی کا اجلاس فورا طلب کرے اور کینالز منصوبہ کو ہمیشہ کے لئے دفن کرے۔