نیوز ی لینڈ(نیوز ڈیسک)میزبان نیوزی لینڈ نے3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے،گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں گزشتہ روز بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی تھی۔

تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے اسے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ پر 264 رنز بنائے، کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ماریو نے 58 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ 2،فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف

ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد ٹاس میں تاخیر گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد میچ کی اننگز 42، 42 اوورز تک محدود کردی گئی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد میزبان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے آغاز پر نک کیلی کو 3 رنز پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، ہینری نکلز کو 31 رنز پر عاکف جاوید نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ریس ماریو کو سفیان مقیم نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

ڈیرل مچل 43 اور ارسلان عباس 11 رنز بنا سکے، دونوں کھلاڑیوں کو عاکف جاوید نے پویلین روانہ کیا، جبکہ 26 رنز بنانے والے ٹم سائفرٹ کی وکٹ نسیم شاہ نے لی۔

نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی مچل ہے تھے جو 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

میزبان ٹیم کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بریسویل تھے جو اننگز کی آخری بال پر عاکف جاوید کی بال پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

ہدف کا تعاقب
بعدازاں پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد 1 رن پر امام الحق کو رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی چہرے پر جا لگی جس کی وجہ سے وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 73 تک پہنچایا جس کے بعد قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 16.2 اوورز میں گری، عبداللّٰہ شفیق 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کپتان محمد رضوان کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ پچ پچھلے میچ سے مختلف ہے، امید ہےہم ٹاس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ: خوشدل شاہ شائقین کے نازیبا جملے پر مشتعل، حملہ کرنے کی کوشش
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا
  • پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟
  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
  • تیسرا ون ڈے میچ: نیوزی لینڈ کیخلاف امام الحق منہ پر گیند لگنے سے زخمی
  • تیسرا ون ڈے میچ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف
  • مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر
  • نیوزی لینڈ سیریز: کس پاکستانی بولر نے بیٹنگ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا؟
  • تیسرا اور آخری ون ڈے:شاہینوں کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش، نیوزی لینڈ بھی کلین سویپ کو تیار