لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیرا عظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے سالانہ 600ارب روپے کی بجلی چوری پر بھی قابو پایا جائے ،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے انتہائی سخت حالات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اورروپے کو استحکام دیا جس سے سرمایہ کاروںکا اعتماد بحال ہوا ،بجلی کی قیمتوں میں کمی بہت بڑا ریلیف ہے جس کے دورس نتائج نتائج برآمد ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیکسز کی شرح کو بھی سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے گا جس سے کاروباری برادری کو مزید ریلیف ملے گا اور عوام بھی سُکھ کا سانس لیں گے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں

پڑھیں:

شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بروز جمعرات ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں شہباز شریف نے کہا، ''آج میں عید کے موقع کی مناسبت سے، پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے آپ کو ایک ادنیٰ سے خوشخبری سنانے آیا ہوں۔

‘‘

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بجلی کی قیمت ایک ''رکاوٹ‘‘ ہے اور جب تک ان قیمتوں میں کمی نہیں ہو گی، مختلف شعبہ جات میں ترقی نہیں کی جا سکتی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کو، جس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو قرضے کا ایک پیکج ملا ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے قائل کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق اس تقریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس اقدام کو قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیا۔

انہوں نے بجلی چوری کے مسئلے کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا اس وقت ملک میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2393 ارب روپے ہے، جس کا ایک ''مستقل حل تلاش کر لیا گیا ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں گردشی قرضہ بتدریج ختم ہو جائے گا۔

‘‘

شہباز شریف کے آج کے بیان سے ایک دن قبل بدھ کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا، '' بس ایک دن کی دوری پر۔ ایک بڑی خوشخبری پوری قوم کیلئے۔‘‘ اس کے بعد مقامی میڈیا کی متعدد رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ آج وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

مریم احمد، مقامی میڈیا کے ساتھ

ادارت: امتیاز احمد

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
  • نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف
  • حمزہ شہباز کا وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر
  • بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • بجلی قیمتوں میں ریلیف، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر
  • شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان