نئی کرائم تھرلر ویب سیریز نے اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔
کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔
نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.
Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جس کو نیٹ فلکس صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
A post common by Netflix UK Ireland (@netflixuk)
یہ کرائم ڈرامہ جیک تھورن اور سٹیفن گراہم نے پیش کی ہے اس شو میں 13 سالہ لڑکے جیمی ملر کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کو اپنے اسکول میں ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔
13 مارچ 2025 کو ریلیز ہونے والی اس سیریز میں 4 اقساط ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد صارفین کس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
A post common by Netflix UK Ireland (@netflixuk)
چائلڈ اسٹار اوون کوپر اس ویب سیریز میں جیمی ملر کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں سٹیفن گراہم، ایشلے والٹرز، ایرن ڈوہرٹی، اور فائی مارسے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس کی ویب سیریز
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کا ٹاپ آرڈر شروع میں ہی ناکام رہا اور اس کے 5 کھلاڑی محض 32 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ (44 گیندوں پر 51) نے کچھ مزاحمت فراہم کی لیکن بین سیئرز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
فہیم اشرف (80 گیندوں پر 73) نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دیر سے مزاحمت کرنے کے بعد بین سیئرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
عاکف جاوید (8) نے جیکب ڈفی کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ کیا جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ول او رورکے اور نیتھن اسمتھ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
حارث رؤف 3 رنز بناکر ریٹائر ہوئے جس سے پاکستان کی امیدوں کو مزید دھچکا لگا؛
عبداللہ شفیق (1)، بابر اعظم (1) اور امام الحق (3) پہلے 6 اوورز میں آؤٹ ہو گئے تھے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے۔ مچل ہے نے شاندار بیٹنگ تھی تاہم صرف ایک رنز کے فرق سے سینچری اسکور نہ کرسکے۔ وہ ناقابل شکست 99 رنز بناکر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں میں سب سے نمایاں رہے۔
سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ حارث رؤف،عاکف جاوید اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں