امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔ امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کا معاملہ، حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔ امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔سٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سٹیئرنگ کمیٹی کے معاملے پر ورکنگ گروپ کر دیا

پڑھیں:

نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت 

لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور اہم امور پر مشاورت کی۔

جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکن ٹیرف، وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا
  • امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان کی حکمت عملی تیار
  • امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان نے موثر حکمت عملی تیار کرلی
  • پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا: سفیر رضوان سعید
  • پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، سفیر پاکستان
  • ٹیرف معاملہ، امریکا سے سفارتی عمل شروع کریں گے، سفیر پاکستان
  • نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت
  • نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر حال میں بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت
  • نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت