پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ دے رہی ہے۔

گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ اور تحریک انصاف سے موازنہ کیا اور کہا کہ یاد ہے کوئی کہتا تھا 50 لاکھ گھر بناکر دے گا، اس نے تو نہیں بنائے، ہم 20 لاکھ گھر بناکر دے رہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھٹو نے بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنایا آج ميں بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنارہا ہو ں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کا جال بچھایا اور آج سندھ تمام صوبوں سے آگے ہے، گردوں کے علاج کے لیے لوگ پہلے بھارت جاتے تھے اب گمبٹ جاتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، ایٹم بم دیا اور مزدوروں کو حقوق دلائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بنا تو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا سے ڈبیٹ کروائی، ہم نے پاکستان کو فیٹف کے شکنجے سے نکلوایا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی اور پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑکر آیا ہوں، بطور وزیر خارجہ دنیا کو بتایا کہ ہمیں دریائے سندھ کو بچانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے میری بات کو تسلیم کیا ان کا شکر گزار ہوں، بھارت جو ہمارے پانی پر ڈاکہ مار رہا ہے اسے روک رہا ہے میں نے اس کا مقابلہ عالمی برداری میں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تقسیم کی سیاست ہماری آنے والی نسل کو نقصان پہنچا رہی ہے، محترمہ شہید نے ہمیں مثبت سیاست سکھائی وہی کرتے آ رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازش اور ہماری اپنی غلطی سے خیبر پختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گردی عروج پر ہے، بلوچستان میں غریب مظلوم مزدوروں کو گولی چلا کر شہید کیا جاتا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ کبھی ہمارے قائدین کو لیاقت باغ کی سڑک پر خود کش حملے میں شہید کیا جاتا ہے، کبھی کراچی میں بلوچستان کی بہنوں کو خود کش بنا کر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہب پرستی اور قوم پرستی کے پیچھے نہ مذہب ہوتا ہے نہ قوم ہوتی ہے، یہ کھلونے ہوتے ہیں جو اپنی قوم اور مذہب کو عالمی طاقتوں کے سامنے بیچتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ لوگ عالمی طاقتوں کے کہنے پر اپنے ہی لوگوں کو شہید کرتے ہیں، شکایات اپنی جگہ لیکن دہشت گردوں کے مقابلے کےلیے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرف سے مسائل کا شکار ہے، ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ قیدی نمبر 804 پر سیاست اپوزیشن کا حق ہے لیکن وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے، ہم سب ایک ہوجاتے ہیں تو انشاء اللہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقومی شازشیں کی جارہی ہیں کہ کس طرح پاکستان کا نقصان ہو، سب سے پہلے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے جو پاکستان کے عوام کے خون کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نا کوئی مذہب ہوتا ہے اور نا ہی کوئی قومیت، دہشت گرد صرف کھلونے اور پیشہ ور قاتل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کا تحفظ کرنا ہے، بے گناہوں کے قتل کا جواب دینا ہے، ہمیں آپس کا اختلاف بھلانا ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلیے پی پی پی کا ہر کارکن پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گرد وں کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو، اپوزیشن سے بھی اپیل ہے، ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو شکست دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پی ایس ڈی پی فائنل کریں گے اور بجٹ بنائیں گے، شہید محترمہ چاروں صوبوں کی زنجیر تھی، میں ان ہی کا بیٹا ہوں، میں ہر پاکستانی کے ساتھ کھڑا ہوکر ہر سازش ناکام بناؤں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کھپے کہنے والے ہیں نہ کھپے کہنے والے نہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، ملک کے کسی بھی کونے سے پاکستان کا جھنڈا اتروانے کا خواب دیکھنے والوں کو سب سے پہلے پیپلز پارٹی اور میرا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو بلوچستان کے حالات کا فائدہ اٹھا کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انھیں خبردار کرتا ہوں، ہم تمہارا راستہ روکیں گے، ماضی میں متنازع ڈیم کو بنانے سے بی بی شہید نے ہی روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مقدمہ ہمیشہ سے پی پی پی ہی لڑتی آرہی ہے، ہم اب بھی کہتے ہیں دریائے سندھ پر نہریں منظور نہیں، آخر کوئی تو وجہ ہو گی کہ ہم وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہو رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پہلے پاکستانی ہیں جن کو نشان پاکستان کا اعزاز حاصل ہے، سابق وزیراعظم کو آصف زرداری نے انصاف دلایا، عدالت نے بھی بھٹو کو بے گناہ قرار دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی چیئرمین نے کہا کہ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انہوں نے کہا کہ کے ساتھ کھڑا پیپلز پارٹی ہیں ان

پڑھیں:

جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 4 اپریل بروز جمعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کا وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان
  • دہشتگردی عالمی سازش، قیدی نمبر  804 بھی اپنا فرض ادا کرے
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، ہمیں دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش
  • بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان 
  • جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان
  • بلاول  نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی،  بینظیر، مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر حاضری