بھارت(نیوز ڈیسک)تامل اور ملیالم فلموں کے معروف سینیئر اداکار روی کمار مینن طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا جانے لگا۔ مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک “ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار” قرار دیا۔

روی کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں کیا لیکن انہیں شہرت ملیالم فلم “امّاں” سے ملی جس کی ہدایت کاری ایم کرشنن نائر نے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 100 سے زائد تامل اور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔

ان کی آخری رسومات ہفتہ کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی، جہاں ان کے عزیز و اقارب، مداح اور ساتھی فنکار انہیں ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں گے۔

گندم کی قیمت میں نمایاں کمی،فی من2460روپے ہوگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

منوج کمار نے شاہ رخ خان پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ کیوں کیا تھا؟

بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار نے ایک موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اس تنازعے کی اصل وجہ کیا تھی؟

2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی ریلیز نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی تھی، لیکن فلم کا ایک خاص سین اداکار منوج کمار کےلیے ناقابل قبول ثابت ہوا۔

فلم میں شاہ رخ خان کے کردار اوم پرکاش مکھیجا کا ایک سین، جس میں وہ منوج کمار کا پاس چرا کر فلم پریمیئر میں داخل ہوتے ہیں اور پولیس ان کے ہاتھ سے چہرہ ڈھانپنے کے انداز کی وجہ سے انہیں پہچان نہیں پاتی، اس لیجنڈری اداکار کو ناگوار محسوس ہوا۔ 

منوج کمار نے فلم سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سین کو فلم سے نکال دیں، جس پر فریقین نے اتفاق کیا۔ شاہ رخ خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا، ’’میں بالکل غلط تھا... اگر انہیں تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔ میں نے انہیں فون کیا تو انہوں نے کہا ’بیٹا، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے‘۔‘‘

لیکن یہ معاملہ 2013 میں دوبارہ زندہ ہوگیا جب فلم کو جاپان میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور وہی متنازع سین شامل کیا گیا جس پر منوج کمار نے اعتراض کیا تھا۔ اس بار آنجہانی اداکار نے شاہ رخ خان اور ایروس انٹرنیشنل کے خلاف 100 کروڑ روپے کے معاوضے کا مقدمہ دائر کردیا۔

منوج کمار کے وکیل نے کہا، ’’شاہ رخ خان نے پہلے وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے جاپان میں یہی غلطی دہرائی... کوئی ذاتی معافی نہیں دی گئی۔‘‘

منوج کمار نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’انہوں نے میری بے عزتی کی ہے۔ عدالت نے 2008 میں ہی انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ اس سین کو تمام پرنٹس اور براڈکاسٹ مواد سے ہٹا دیں۔‘‘

طویل قانونی جنگ کے بعد منوج کمار نے مقدمات واپس لے لیے، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ قانونی کارروائی سے شاہ رخ خان اور فرح خان میں ذمے داری کا احساس پیدا نہیں ہوا۔

’پورب اور پچھم‘ اور ’کرانتی‘ جیسی وطن پرست فلموں کےلیے مشہور منوج کمار 87 سال کی عمر میں ممبئی کے کوکلیابن دھیروبھائی امبانی اسپتال میں دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • منوج کمار، پیدائش ایبٹ آباد میں انتقال ممبئی میں
  • مریم اورنگزیب کا تھانہ نیو ٹاؤن اور ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں چل بسے
  • معروف بھارتی اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
  • منوج کمار نے شاہ رخ خان پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ کیوں کیا تھا؟
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار چل بسے
  • اداکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، ڈکی بھائی نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کی داستان کیسے شروع ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا