پاکستان کا دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کر دیا۔

اجلاس میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے، بین الاقوامی شراکت دار افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ذخیرےکو بازیاب کریں۔

قونصلر سید عاطف رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردگروہوں کی ان ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے اور غیرقانونی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کو بند کرنےکے لیےمؤثر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کا دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر اظہار تشویش

نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی قونصلر عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار موجود ہیں، ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلاروک ٹوک کارروائیاں کرتی ہے۔

عاطف رضا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کو ہتھیاروں کی رسائی کو روکا جائے، دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت حاصل ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے زیرقبضہ ،ہتھیار پاکستانی شہریوں اور مسلح افواج کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، پاکستان
  • پاکستان کا عالمی برادری سے دہشتگردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کا دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر اظہار تشویش
  • عالمی برادری افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے قبضے میں ہونے کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ
  • آئی جی پنجاب کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم
  • افغانستان اور پاکستان میں امریکی اسلحے کی تجارت کا انکشاف
  • ٹرمپ کے جوابی ٹیرف پر عالمی برہمی، مختلف ممالک نے منسوخی کا مطالبہ
  • امدادی اور عالمی اداروں کے کارکنوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ