سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے عید الفطر کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کی۔ ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ڈاکٹرائن کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات تین اپریل 2025 کی رات سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں، سعودی فرمانروا اور اس ملک کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

انھوں نے رمضان المبارک کی عبادات، قرآن کریم اور اس مبارک مہینے کو مسلمانوں کے مشترکات کی یاد دہانی کے لئے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک اپنے مشترکات کی بنیاد پر وحدت اور یکجہتی کے ذریعے پورے خطے کے لئے میں اعلی ترین سطح پر امن و سلامتی اور پیشرفت کا ماحول برقرار رکھ سکتے ہیں۔  صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے سے متحد ہوجائيں تو بعض اسلامی ملکوں منجملہ فلسطین اور غزہ کے عوام کے خلاف ظلم و جارحیت کو روک سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے مسلمان اور پڑوسی ملکوں کے اتحاد و تعاون کے بارے میں سعودی ولی عہد کے بیان اور نظریات کی قدردانی کی۔

انہوں نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ جیسا کہ آپ نے خود کہا ہے کہ اگر اسلامی ممالک ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیں تو غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روک سکتے ہیں، امن و استحکام قائم کرسکتے ہیں اور علاقے کی ترقی کے لئے زیادہ سے زيادہ مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں سعودی ولی عہد کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی جنگ طلب نہیں رہا، ایٹمی توانائی سے متعلق سرگرمیاں، ماضی کی طرح آئندہ بھی مکمل طور پر فیکٹ چیکنگ مانیٹرنگ میں رہ سکتی ہیں۔

 ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دو طرفہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر بعض اختلافات کو برطرف کرنے کے لئے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک سے جنگ نہيں چاہتے، لیکن اپنے دفاع میں تردد سے ہرگز کام نہیں لیں گے اور اس حوالے سے ہماری صلاحیت اور آمادگی آخری سطح تک ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد نے بھی ایران کے صدر اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ ہم باہمی تعاون بڑھا کر خطے کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد ڈاکٹر مسعود ایرانی صدر نے کہا کہ سکتے ہیں کے لئے

پڑھیں:

سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں

سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نہتے شہریوں، بچوں، اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانا، نیز غزہ میں اسکول اور طبی مراکز پر حملے، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت

سعودی عرب نے خاص طور پر اُس سعودی ثقافتی مرکز کے گودام پر بمباری کی مذمت کی، جہاں طبی سامان موجود تھا۔

بیان میں اقوام متحدہ کی خاموشی اور اسرائیل کو احتساب سے بچ نکلنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی، اور کہا گیا کہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کر کے فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل سعودی عرب غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ اور گفتگو
  • سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے خطے کی صورتحال پر بات چیت
  • ایرانی صدر کی اردن، عرب امارات، کویت، بحرین اور تیونس کے سربراہان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو
  • ایرانی صدر کی عرب امارات، کویت، بحرین اور تیونس کے سربراہان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو
  • بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر
  • بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب
  • ہم کسی بھی جارحیت کا فورا و فیصلہ کن جواب دینگے، سید عباس عراقچی