2025-02-11@13:12:55 GMT
تلاش کی گنتی: 228

«قانون نافذ کرنے والے ادارے»:

(نئی خبر)
    بہاولپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے. ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا مسافر خانہ کے قریب پیش آیا، جہاں دکانوں کے سامنے کھڑی کار کو پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماری. ٹکر کے نتیجے میں ٹریلر پر رکھا کنٹینر کار پر گر گیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے. حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
    شام میں سیکورٹی حکام نے حلب شہر کے مضافات میں واقع خان العسل نامی علاقے میں ہزاروں لاشوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کی خبر کے مطابق حلب پولیس کے آپریشن افسر عمر رحال نے مقامی گورکنوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حلب شہر میں 5 اجتماعی قبریں موجود ہیں، جن میں سے ایک خان العسل کے علاقے میں ہے، جہاں تقریباً 20,000 افراد کو دفن کیا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 10,000 لاشوں کی شناخت نمبروں کے ذریعے کی گئی ہے، جنہیں سیکورٹی اداروں نے قبریں کھودنے والے اور مردہ دفن کرنے والے مرکز کے حوالے کیا تھا۔ یہ مرکز لاشوں کو دفنانے اور ان کے لیے...
    بلوچستان سے نجی کمپنی کے اغوا ہونے والے 2 کشمیری ملازمین 3 ماہ بعد مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔ کوہالہ کے رہائشی فیاض احمد قریشی اور عبدالرحیم عباسی ‎کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی قید سے رہا ہونے کے بعد واپس گھر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا فیاض احمد قریشی اپنے کمسن بیٹے کو دیکھ کر شدت جذبات سے رو پڑے جبکہ عبدالرحیم عباسی بھی اپنے خاندان کے افراد کو مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر سردار مختار عباسی نے دونوں نوجوانوں کا کوہالہ میں...
    کراچی: دنیا کے 7 ممالک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ بے دخل کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سویڈن سمیت دیگر شامل ہیں۔ بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات کی بنیاد پر بے دخل کیا گیا۔ سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں میں دو افراد کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9 افراد کو کفیل کی شکایات، 11 کو زائد...
    کراچی(جسارت نیوز)سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لے جایا گیا۔اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر استعمال کیے جانے...
    پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر قطر، سعودی عرب، کینیڈا، نیپال، ترکیہ، آذربائیجان اور عمان جانے والے 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹس ضائع ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ  رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا، وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر...
    ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کیلئے جعلی دستاویزات تیار کیں، جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کیلئے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔ ایف آئی اے...
    کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپےکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔ وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیے جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی...
    شہر قائد میں واٹر ٹینکرز کی بے قابو رفتار اور قانون شکنی کی وجہ سے ہونے والے حادثات ایک خوفناک حقیقت بن چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 6 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع نے عوام کے غم و غصے کو بڑھا دیا ہے۔ شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اسی طرح حب ریور روڈ پر دو مزید افراد واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ان المناک واقعات کے بعد ٹینکرز کے ڈرائیورز ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب معمول بے بسی کا...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے مریم نواز کی شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کے دوران مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن نے ان کی ذہنی صحت سے متعلق عجیب انکشاف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیتھ ابرامسن نے ایلون مسک کے بارے میں یہ تک کہا کہ شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی...
    جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔ مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔ تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال اور ریجن کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے سرجیکل سامان کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ سرجیکل سامان جو روڈ حادثوں،مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں، پتے کے آپریشن، گردے، اور گائنی کے مریضوں کے آپریشنز کے لیے آپریشن تھیٹر میں استعمال کیا جا رہا ہے، ناقص معیار کی وجہ سے مریضوں کے زخم خراب ہونے کا سبب بن رہا ہے، جس کے باعث مریض شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد زخموں میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں اور انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناقص سرجیکل آلات زخموں...
    برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساو پاولو کے شہراوباتوبا کے کروزیرو ساحل پر چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں،جو حادثے کے وقت ساحل پر موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برازیل : ساحل پر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ پڑا ہوا ہے
    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے شخص کی لاش کے قریب عزیز اقارب افسردہ بیٹھے ہیں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔ تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔ ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے دوران اپنے سابق نائب صدر مائیک پینس سے مصافحہ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پرواشنگٹن میں سابقہ اور موجودہ امریکی انتظامیہ کی شخصیات جمع تھیں۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹرمپ اور پینس کے درمیان تعلقات 2017 سے 2021 تک جاری رہنے والے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے خاتمے کے بعد سے کشیدہ ہیں۔ ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران پینس نائب صدر تھے۔پینس نے اس وقت ٹرمپ کے ساتھ وفاداری سے کام کیا لیکن انہوں نے چھ جنوری 2021 کو 2020 کے الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کو...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، مختلف مقامات سے 4 جرائم پیشہ گرفتار، ملزمان سے پسٹل، گولیاں، چھینا جانے والا موبائل، چرس، شراب اور پٹاخے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے اچھن شاہ والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش و مطلوب ملزم خالد گوپانگ کو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مذکورہ ملزم ڈکیتیوں، چوریوں، مقابلوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے آدھا درجن مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران شہری اختر بھٹو کا چھینا گیا قیمتی موبائل بھی مذکورہ ملزم سے برآمد ہوا ہے۔ نوڈیرو پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سکھر روڈ والے علاقے سے ملزم عاصم...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے سب انسپکٹرز سے اگلے رینک انسپکٹرز پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی، اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ آپ تمام پر لازم ہے کہ اپنے عہدے اور حلف برداری کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اللہ کے نزدیک محنت و لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کا ایک علیحدہ مقام ہے، مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں، پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں،...
     بلوچستان کے ضلع ژوب میں مقامی افراد اور لیویز فورسز کی کارروائی میں 2 افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 3 نامعلوم مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ مغوی شخص کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بدھ کو قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے گوال اسماعیل زئی سے نامعلوم افراد نے ایک کلینک سے 2 افراد کو اغوا کیا،جن میں ژوب کا رہائشی جمعہ رحیم اور گوال اسماعیل زئی کا رہائشی مسعود خان شامل تھے۔  اغوا کاروں سے مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں نے مغوی مسعود خان کو قتل کردیا اور دوسرے مغوی کو لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر لیویز...
    فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو  نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...