ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں میں مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا ہے، جبکہ رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سات مسافر مسافر بس کے بعد

پڑھیں:

جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری

سٹی 42 : ٹرین پر سفر کرنے والے جنوبی پنجاب کے مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی ۔ 

ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) 16 اپریل 2025 سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ چلائی جائے گئی۔ شٹل ٹرین شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی ہوئی صبح9بجکر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔ اس کے علاوہ 228Dn ڈیرہ غازی خان سے دن 11 بجے روانہ دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔ 

انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شٹل ٹرین کو 4 اکانومی کلاس کوچز اور ایک بریک وین پر چلایا جائے گا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
  • ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کو لاہور ہائیکورٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت