چوری والے فیڈرز پر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی، اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے بریفنگ دی۔ اس دوران میڈیا کوریج پر اویس لغاری بھڑک اٹھے۔

دوران اجلاس وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا کہ حکومت کا سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا، جسے حکومت نے بہترین انداز میں ہینڈل کیا ہے اور آئندہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

رمضان المبارک کے حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں آج ہی احکامات جاری کیے جائیں گے۔اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے۔چھ پاور پلانٹس کے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ 2002 کی پالیسی کے تحت چلنے والے پلانٹس کو اب ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منافع کی شرح کم کر دی گئی ہے اور پاور پلانٹس کو جتنی صلاحیت ہے اتنی ہی کیپسٹی ملے گی۔ ونڈ اور سولر کے 45 پاور پلانٹس سے بات چیت جاری ہے اور انہیں ٹیک اینڈ پے ماڈل پر لایا جائے گا۔ گیس اور فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کو کی گئی اضافی ادائیگیاں واپس لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گردشی قرض کے مسئلے پر کام جاری ہے اور اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ حکومت بینکوں سے فکس کاسٹ پر قرض لے کر گردشی قرض کی ادائیگی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے ختم کیے جانے والے پاور پلانٹس کی مدت 5 سے 10 سال باقی تھی۔ آئی پی پیز کے معاہدوں میں باہمی مشاورت سے تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ہم نے آئی پی پیز کو دو آپشن دییکہ یا تو فرانزک آڈٹ کروائیں یا معاہدوں پر نظرثانی کریں، جس کے بعد معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے فوٹیج بنانے پر وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کمیٹی اجلاس میں وڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہے؟اس پر سینیٹر شبلی فراز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر غلط خبر چلی تو پیکا قانون تو موجود ہے۔

صحافیوں نے موقف اختیار کیا کہ اے پی پی اور نیشنل اسمبلی کی جانب سے کمیٹی اجلاس کی فوٹیج بروقت فراہم نہیں کی جاتی جبکہ اے پی پی تو ایک سال سے کمیٹیوں کی فوٹیج اپلوڈ ہی نہیں کر رہی۔صحافیوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز پر اجلاس کی تفصیلات نشر کرنے کے لیے فوٹیج ضروری ہیاور اگر حکومت نہیں چاہتی کہ ان کی خبریں نشر ہوں تو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی جائے۔بحث کے بعد کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے صحافیوں کو اجلاس کی فوٹیج بنانے کی اجازت دے دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاور پلانٹس اویس لغاری کی جائے گی آئی پی پیز انہوں نے ہے اور کہا کہ کیا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کے فنڈز منظور

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ غریب، معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکیج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان، عید پیکیج کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ غرباء، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ غریب، معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکیج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔ کابینہ اجلاس میں ایبٹ آباد پبلک سکول میں زیرِ تعلیم 15 یتیم طلبہ کے لئے 4.920 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ منظور کی، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی رُو سے کیڈٹ کالج سوات فیز-III پروجیکٹ کے لیے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 3687 اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے 1028.673 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کے لئے موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم منظور کر لی گئیں، محکمہ اوقاف کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لئے ماہانہ 31000 روپے انٹرن شپ منصوبے کی منظوری دی گئی اور سائنس، ٹیکنالوجی و آئی ٹی کے لئے خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985ء میں ترامیم منظور کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
  • سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی
  • آئی پی پیز نے ملک کے ساتھ فراڈ اور غداری کی: اویس لغاری
  • رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی دینے کا فیصلہ
  • فیکٹری ملازمین کو لوٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
  • حکومت کا بجلی 10روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کے فنڈز منظور
  • حکومت کا بجلی نرخوں میں 10 روپے فی یونٹ تک کمی کا منصوبہ