سندھ میں زائرین کی دو بسوں کو حادثات، 16 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجاب سے سہیون جا رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
ٹریفک حادثات و واقعات میں 2خواتین سمیت 7افراد جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 65 سالہ اللہ دین جاں بحق ہوا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ سچل تھانے کی حدود میں جھگڑے کا شکار 55 سالہ سعید اسپتال میں دم توڑ گیا۔محمود آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 24 سالہ رمشا دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان ٹیکسی بے قابو ہونے کے باعث کھمبے سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ابراہیم حیدری میں سمندری دلدل سے 60 سالہ خدیجہ کی 5 دن پرانی لاش ملی، جو 5 دن سے لاپتا تھی۔دریں اثنا، مختلف مقامات پر فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان زخمیوں میں 17 سالہ عبدللہ، 30 سالہ عبداللہ، 30 سالہ غلام جان، 32 سالہ خالد اور 28 سالہ ریحان شامل ہیں۔