پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ لوگ پاکستان میں غیرقانونی تارکین وطن تصور ہوں گے اور انہیں مجبوراً اپنے ملک افغانستان بھیجنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے کے بعد افغان شہری پاکستان آئے تھے تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک 80 ہزار افغان باشندوں کو اپنے ملکوں میں بسانے کے لیے لے جا چکے ہیں، جبکہ قریباً 40 ہزار اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افغان باشندوں میں 15 ہزار افغان شہری ایسے بھی ہیں جو امریکا منتقلی کے لیے اجازت ملنے کے انتظار میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2023 کے اختتام کے بعد پاکستان کی جانب سے سفری دستاویزات نہ رکھنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا، جس میں 8 لاکھ سے زیادہ افغان شہری ڈی پورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

پاکستان میں اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ اور پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے، شہباز شریف کی حکومت نے پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کو 30 جون 2025 تک پاکستان میں رہنے کی مہلت دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار افغان پنازہ گزین امریکا منتقلی پاکستان ڈی پورٹ عندیہ ملک بدر وزیر خارجہ وعنعوس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار افغان پنازہ گزین امریکا منتقلی پاکستان ڈی پورٹ عندیہ ملک بدر امریکا منتقلی کے پناہ گزینوں پاکستان میں اسحاق ڈار کے مطابق ملک بدر کے لیے

پڑھیں:

افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔

شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے افغانستان میں کرکٹ کے حوالے سے پائے جانے والے غلط تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما نے افغانستان کے اسپن باؤلرز کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپنرز جنوبی افریقا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹرز کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، ہم ہر میچ کو ایک ناک آؤٹ میچ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ صرف تین نہیں بلکہ پانچ میچ کھیلنے کا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کی مقامی طور پر منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا
  • ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار
  • وفاقی وزیر خزانہ کا اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • کھارادر میں قدیمی سندھ پولیس لائبریری محکمہ ثقافت کی توجہ کی منتظر ہے
  • آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عندیہ، حکومت کے اقدامات کی تعریف
  • امریکا کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندی، یہ کھلی منافقت ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا
  • پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا عندیہ