Nawaiwaqt:
2025-02-19@05:55:59 GMT

ہرنائی: کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 افراد جاں بحق 

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

ہرنائی: کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 افراد جاں بحق 

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا .جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔شہبازشریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آسٹریلیا جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں جذب ایک کلو سے زائد آئس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی 111 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں کورئیر سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.850 کلو آئس برآمد کر لی گئی جبکہ آسٹریلیا کے لیے ہی دوسرے پارسل سے تکیہ غلاف میں جذب 700 گرام افیون برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 40 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

بلوچستان میں گوادر کے غیر آباد علاقے سے 40 کلو چرس برآمد ہوئی۔ کالا باغ روڈ پر ریلوے پھاٹک میانوالی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 30 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں چھپائی گئی 27.6 کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد کر کے  3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔ شیخوپورہ انٹرچینج ایم 2 لاہور کے قریب گرفتار ملزم کی  گاڑی میں چھپائی گئی 1.5 کلو ہیروئین اور 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حادثات میں خاتون ،بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کرم: پارا چنار جانے والے قافلے اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
  • شہر میں حادثات وواقعات میں6ہلاک ‘11زخمی
  • کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بزرگ خاتون جاں بحق
  • زور دار دھماکے کی آواز ،پاکستان اور بھارت میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک،مگر کیوں؟ اہم انکشاف
  • 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والا گرفتار
  • آسٹریلیا جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں جذب ایک کلو سے زائد آئس برآمد
  • مانسہرہ ؛ سیاحوں کی کوسٹر  کھائی میں جاگری، 20 افراد شدید زخمی
  • مالی: سونے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی ، 48 مزدور دب کر جان کی بازی ہار گئے