گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ شہر قائد میں ڈمپرز کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک پلاٹ دیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟
انہوں نے کہاکہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی اور بلڈرز کی جانب سے اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کی جائےگی۔ میرے پاس اختیار ہوتا تو دیکھتا ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہاکہ ماہ صیام کے دوران گورنر ہاؤس میں ہونے والے پروگراموں کو اتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، کیونکہ اس وقت نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکی ہے۔ ضروری ہے کہ اسکولوں کے اساتذہ کا بھی میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے۔
کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منشیات کے خلاف سیل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کو آگاہی ہی دے سکتا ہوں، اب کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرےگا۔
گورنر نے انکشاف کیاکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، عمران فاروق طرز پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں لیکن انہوں نے اس کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔
انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیے، گھروں کے باہر پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی فوج کھڑی رہتی ہے، میں اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کو خط لکھوں گا۔
کامران ٹیسوری نے کہاکہ مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 132 قسم کی منشیات درآمد کی جارہی ہے، مصطفیٰ عامرکیس میں جج کے رویے پرسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہل خانہ پلاٹ دینے کا اعلان تعلیمی ادارے جاں بحق ڈمپرز حادثات گورنر سندھ مصطفیٰ عامر کیس منشیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہل خانہ پلاٹ دینے کا اعلان تعلیمی ادارے ڈمپرز حادثات گورنر سندھ مصطفی عامر کیس منشیات وی نیوز کامران ٹیسوری نے اہل خانہ کو گورنر سندھ کا اعلان نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا ڈبل ڈیکر بسوں، طالبات و نوکری پیشہ خواتین سے متعلق بڑا اعلان
کراچی:سندھ حکومت نے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے ساتھ ساتھ طالبات اور نوکری پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج سندھ کابینہ میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ کارکردگی میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام محکموں میں اچھے کام ہوئے ہیں۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ ڈاؤ سائنس فارمیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ میہڑ میں زیبسٹ کا پولیٹیکل انسٹیٹیوٹ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے مزید بسیں خریدنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے صوبائی کابینہ سے ڈبل ڈیکر بسوں کی منظوری لیے جانے کی خوش خبری دیتے ہوئے مزید بتایا کہ کے فور منصوبے پر بھی کام کو تیز کیا جائے گا۔ اسی طرح اے این ایف کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں کو بھی پرسنل گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فینسی نمبر پلیٹس سے جو آمدن ہوئی تھی، ان پیسوں سے سیلاب متاثرین کے گھر بنائے جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 180 بسز کا وعدہ کیا تھا۔ ہم اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھیں گے۔ پور سال گزرنے کا باوجود بسیں نہیں ملیں۔ اپیل کرتا ہوں کہ وزیر اعظم وعدہ پورہ کریں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے پانی منصوبوں پر 1.6 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ 2 لاکھ گھروں کو محکمہ توانائی سولر دے رہا ہے اور آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈھائی لاکھ مزید گھروں کو سولر پلیٹس دی جائیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ خواتین کو پنک اسکوٹرز دینے جارہا ہے۔ اس سلسلے میں جن کے پاس 2ویلرز لائسنس ہوگا ان کو پنک اسکوٹرز ملیں گے۔ اوپن بیلٹنگ کے ذریعے اسکوٹرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس، کاروبار اور نوکری پیشہ خواتین کو اسکوٹرز ملیں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ خواتین کو بائیک چلانا بھی سکھائے گا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو خودمختار بنانے کی بات کرتی ہے۔ کوشش ہے کہ اگلے ماہ سے پنک ٹیکسی بھی شروع کریں۔ حکومت کا پورا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے۔ کراچی میں پانی کی طلب زیادہ ہے، پانی کی دستیابی بڑھانےکےمنصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار یا ان کی پارٹی کا ورغلانے میں ہاتھ تھا۔ فاروق ستار ان جلاؤ گھیراؤ والوں کی حمایت میں سامنے آتے۔ فاروق ستار آج اسمبلی رکنیت سےمستعفی ہوں دوبارہ الیکشن لڑ لیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی ان کی طرح نفرتوں کی بات کریں۔ فاروق ستار کو جو بولنا ہے بولنے دیں، ان کی جماعت کی کوئی سیاسی ساکھ نہیں۔
مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس جیسے واقعات کی دُہائی میں گزشتہ ایک سال سے دے رہا ہوں۔ افسوسناک بات ہے کہ ایک اداکار کے بیٹے منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے۔ حیدرآباد میں آکاش انصاری قتل ہوئے، ان کے بیٹے نے قتل کا اعتراف کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نوکریاں، سیاست، سب کچھ ہوتا رہے گا، سب سے پہلے منشیات کو روکنا ہوگا۔ ہمارے معاشرے میں منشیات کی وجہ سے زومبیز پیدا ہو رہے ہیں۔والدین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔