مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملیئوڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔کوئنز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہو چکے ہیں۔یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لیبیاکشتی متاثرین سےکرم کے MNA انجنیئر حمید طوری کا اظہار ہمدردی
پاکستانی مسافرین پر مشتمل لیبیا سے یورپ جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 افراد کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔ ایم این اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ سمیت کسی بھی ملک نہ بھیجیں بلکہ اس رقم سے اپنے ملک اور اپنے علاقے میں کاروبار شروع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار! ضلع کرم سے منتخب ایم این اے اور قومی اسمبلی میں مجلس وحدت المسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجنیئر حمید حسین نے وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے لیبیا کے سمندری حدود میں غرق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پاکستان لانے میں تعاون کیا ہے اور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 فروری کو لیبیا سے سمندری راستے اٹلی جانے والے افراد کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 افراد کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔
ایم این اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ سمیت کسی بھی ملک نہ بھیجیں بلکہ اس رقم سے اپنے ملک اور اپنے علاقے میں کاروبار شروع کریں۔
انجنیئر حمید حسین نے متاثرہ خانوادوں کو آ گاہ کیا ہے کہ 6 افراد کی لاشیں دوحہ ایئر لائنز کے ذریعے اسلام آباد 27 فروری کو صبح ساڑھے سات بجے لائے جائیں گے۔ لہذا انکے ورثاء لاشوں کو لے جانے کے لیے انتطامات کر لیں