مانسہرہ ؛ سیاحوں کی کوسٹر کھائی میں جاگری، 20 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں شوگراں سے واپس واہ کینٹ جانے والے سیاحوں کی کوسٹر کھائی میں گر گئی ۔
تھانہ صدر پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی فیملی بالاکوٹ شوگران سے واپس واہ کینٹ جاری تھی کہ سیاحوں سے بھری کوسٹر جابہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار تمام سیاح شدید زخمی ہوگئے۔
ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
ریکسیو حکام کے مطابق 21 زخمیوں کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالات تشویشناک تھی،جن میں چار خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: واہ کینٹ
پڑھیں:
خانپور ،بس کی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
خانپور( نیوز ڈیسک ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا
حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان