نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر گرفتار
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس سے نیب کے افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جن کا نام وقاص احمد خان تھا اور وہ گریڈ 19 میں تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ وقاص احمد کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں، ان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جبکہ جسم پر تشدد کا بھی کوئی نشان موجود نہیں۔
مرنے والے نیب افسر وقاص احمد لاش کو اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صوابی میں مکان سے باپ سمیت 4 بچوں کی لاشیں برآمد
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے نیب افسر وقاص احمد خان کا تعلق لاہور سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد پولیس تحقیقات گیسٹ ہاؤس لاش برآمد نیب افسر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پولیس تحقیقات گیسٹ ہاؤس لاش برا مد نیب افسر وی نیوز اسلام ا باد لاش برا مد گیسٹ ہاؤس
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ کے نئے ڈی جی کا سینٹرل میں نیا سسٹم، پرانے کھلاڑی اُتار دیے
بلڈرز سے رشوت وصول کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کے سپرد
ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، رضویہ عمران رضوی اور اورنگزیب خان کے حوالے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کروانے اور ان سے ریکوری کرنے کے لئے پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ بروز پیر با ضابطہ طور پر سینٹرل میں سسٹم آپریٹ کرنے کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی میں ایک بار پھر سے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنی پرانی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کا پٹہ سسٹم اپنے قابل بھروسہ افسران کے سپرد کر دیا ہے ، پورے کراچی
سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے رشوت وصول کرنے کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کو سونپی گئی ہے ، جس نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اپنے خاص کارندے اور ایس بی سی اے افسر قمر قائم خانی کے سپرد کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر قائم خانی نے کرپشن کے پرانے اور منجھے ریٹائرڈ کھلاڑی ظہیر عرف استاد کو سامنے رکھ کے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے معاملات چلائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر قائم خانی اور ظہیر استاد نے جس ٹیم کو تشکیل دیا ہے اس میں ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، اور رضویہ کا علاقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان کو دیا گیا ہے جو کہ وہاں کا سسٹم آپریٹ کریں گے ،نارتھ ناظم آباد کا علاقہ اویس حسین نامی ایس بی سی اے افسر دیکھے گا، فیڈرل بی ایریا کا علاقہ قمر خانی خوو ڈمی افسران تعینات کرواکے آپریٹ کرے گا، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کا علاقہ نجم قریشی اور عاطف شیروانی نامی افسران دیکھیں گے ، جبکہ لیاقت آباد کے معاملات ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالے کے ساتھ ساتھ اس کا برادرِ نسبتی کامران مرزا چلائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ افسران بروز پیر اپنی ضلع وسطی میں تعیناتی کے بعد معاملات دیکھنا شروع کریں گے ، واضح رہے کہ محمد اسحاق کھوڑو ماضی میں بھی دو بار ایس بی سی اے میں بطور ڈی جی تعینات رہے ہیں اور ان کے دور میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی گنگا پورے آب وتاب سے رواں رہی ہے ، جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد اسحاق کھوڑو ایک نان ٹیکنیکل افسر ہیں جنہیں کچھ سیاسی شخصیات نے مالی معاملات طے کر کے سندھ کے اس اہم محکمے کی سر براہی سونپی ہے۔