بنوں حملے میں شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔

گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ ابھی روزہ افطار ہی کیا تھا کہ دھماکا ہوگیا، پہلے دھماکے کی شدت کچھ کم تھی لیکن دوسرے دھماکے سے گھر کی چھتیں اور دیوار ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ خارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کی ، حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک، تصاویر اور ویڈیو جاری

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں، بہادر جوانوں نے حملہ آوروں کا مؤثر مقابلہ کیا۔

 سیکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، شدید جھڑپ میں 5 بہادر جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 خودکش دھماکوں سے چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، قریب واقع ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت شدید متاثر ہوئیں، مسجد اور عمارت کے متاثر ہونے سے 13 بےگناہ شہری شہید، 32 زخمی ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں دو بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ خوارجی دہشت گرد جنہم واصل کر دیے، جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی، جبکہ ایک گھر کی چھت بھی منہدم ہو گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تمام خارجیوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ فورسز کی جانب سے مزید احتیاطی تدابیر کے ساتھ علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں دہشت گردی: 5 جوان شہید، تمام 16 حملہ آور ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز نے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل
  • بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
  • بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک، تصاویر جاری
  • بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور16دہشتگردہلاک،5جوان شہید
  • پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک
  • بنو ں کینٹ حملہ ؛ دہشت گردانہ حملے میں 15 شہری شہید اور 25 افراد زخمی
  • بنوں کینٹ پر دہشتگردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع