ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔

ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن میں کمر کی موچ، سر کی چوٹ، سر درد اور خوف و ہراس جیسی شکایات سامنے آئیں۔

کینیڈا کی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA)، ڈیلٹا ایئر لائنز اور مٹسوبشی بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

حادثے کے وقت کینیڈا کے مشرقی حصے میں شدید برف باری ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس واقعے سے کچھ دن قبل امریکہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی تنگی کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور

اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا نے مالی مشکلات کے پیش نظر ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیكانیر، راجستھان میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں چارو کو آن لائن کپڑے بیچتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے نئے کاروبار پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ اداکارہ سشمیتا سین کی بھابھی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Charu’s closet (@charuscloset)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارو نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ ایک ماہ سے بیكانیر میں والدین کے گھر پر مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں رہائش مہنگی ہے، جہاں ماہانہ اخراجات ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں، جس کی ادائیگی ان کے لیے ممکن نہیں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بیٹی کو آیا کے ساتھ چھوڑنا ان کے لیے مشکل ہورہا تھا اس لئے وہ والدین کے گھر منتقل ہوگئیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

چارو نے بتایا کہ وہ آن لائن کاروبار خود چلا رہی ہیں اور ہر کام خود انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شروعاتی مشکلات فطری ہیں اور وہ اپنی بیٹی پر مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں۔ سابق شوہر راجیو سین کو منتقلی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور وہ بیٹی سے ملاقات کے لیے بیكانیر آ سکتے ہیں۔

چارو اسوپا کی آن لائن کپڑے بیچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rajeev Sen (@rajeevsen9)

 

متعلقہ مضامین

  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • امریکی ایوان کمیٹی میں طالبان کی مالی امداد روکنے کا بل منظور، نہیں چاہتے ایک ڈالر بھی ان کے ہاتھ لگے،کانگریس مین
  • امریکی ایوان کی کمیٹی میں طالبان کی مالی امداد روکنے کا بل منظور
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی
  • کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ
  • سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی تنگی کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور