تعلیمی اداروں ،ہوسٹلز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) لاہور میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
(جاری ہے)
دوران چیکنگ 2منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 1کلو 320گرام سے زائد چرس، 400گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اے این ایف کاکریک ڈائون ،7ملزمان گرفتار،111کلو منشیات برآمد
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،9کاروائیوں میں7ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میںایک کروڑ26لاکھ سے زائد مالیت کی111کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے40نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں جذب شدہ 1.850 کلو آئس برآمد ہوئی،کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے تکیے کے غلاف میں چھپائی گئی،700گرام افیون برآمد، بلوچستان میں گوادر کے غیر آباد علاقے سے 40 کلو چرس برآمدہوئی۔کالا باغ روڈ پر ریلوے پھاٹک میانوالی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی،30کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار، سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں چھپائی گئی 27کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد3ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی، شیخوپورہ انٹرچینج ایم 2 لاہور کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.5 کلو ہیروئین برآمد 600 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔