اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت بینچوں میں ہی نہیں ،اپوزیشن میں بھی فارم47 والے لوگ بیٹھے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ
   پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن الائنس میں فارم 47 والےلوگ موجود ہیں،ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ہرفارم47پرتقریریں کرتے ہوئے تھکتے نہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے کسی کا نام لینے سے گریزکرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے حلف دیئے ہوئے ہیں وہ کس چیز کے ہیں، کوئی نیکی ہوئی ہے تو حلف دیئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 آرمی چیف کی تقریر:وضاحت ہوگئی  نومئی پر کوئی رعایت نہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں جتنی ملاقاتیں ہورہی ہیں اتنی کسی اوررہنماکی ملاقاتیں نہیں ہوئیں،میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں نہیں بلکہ چھٹیوں پرہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیاجارہا، ان سے جیل میں ہفتے میں چارچارملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں اندرہیں چھٹیوں پر نہیں تاہم میرے نزدیک   بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں چھٹیوں پرہیں۔
ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ خان گروپ ہے اور ایک بشریٰ بی بی گروپ ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ پی ٹی آئی میں کونساگروپ کس کی ملاقاتیں روک رہاہے،  حکومت کے پاس اتناوقت نہیں کہ سوچے سمجھے کہ پی ٹی آئی کو کس طرح تقسیم کرناہے،تحریک انصاف آہستہ آہستہ خودہی غیرمتعلق ہورہی ہےاس جماعت کے اندرمتعددگروپس آپس میں لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقریرکے بعدوضاحت ہوگئی ہے کہ نومئی پر کوئی رعایت نہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کاخاص  مقام ہے وہ پاکستان آکرملاقاتیں کرتے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا واک آؤٹ
  • ہمیں اپنا مذاق اڑانے کی فکر نہیں بلکہ عدالتوں کی توہین ہورہی ہے، علیمہ خان
  • وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر،عمران باہرآتے نظرنہیں آتے،واوڈا
  • سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کریگی: علی خورشیدی
  • پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  •  آرمی چیف کی تقریر:وضاحت ہوگئی  نومئی پر کوئی رعایت نہیں،عطاء تارڑ
  • شاہد خاقان عباسی کا اپوزیشن کے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی کا اعتراف، وجہ بھی بتا دی
  • مائنز اینڈ منرلز بل کا معاملہ: اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
  • حکومت کی کوشش ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس نہ بن سکے
  • عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں