لاہور:

افغانستان کے اوپنر ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دیا۔

میچ میں افغانستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی، بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا، بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی حسن میراز 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
توحید ہردوئے 7، مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نجم الحسین شانتو 77 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جاکر علی نے 45، رشاد حسین نے 26 اور تسکین احمد نے 10 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان 3 اور ناہید رانا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 236 رنز بناسکی اور کیویز کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 4، ول او رورک نے 2، میٹ ہینری اور کائل جیمیسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
  • افغانستان  کاانگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف  
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی دوسری وکٹ گر گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں
  • چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، عطا تارڑ
  • چیمپئنز ٹرافی، بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف
  • پاکستان، بھارت آل ٹائم ون ڈے الیون میں کون سے کھلاڑی جگہ بنا پائے؟