نیب افسر وقاص احمد کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
نیب افسر وقاص احمد کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی پراسرار موت کے معاملے پر تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے، جبکہ ٹیسٹ سیمپل بھی لیب میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ اور ٹیسٹ کے نتائج چند روز میں جاری کیے جائیں گے۔
وقاص احمد گزشتہ 10 روز سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق، وہ متعدد بار گاڑی گیسٹ ہاؤس کے باہر ٹکرا چکے تھے اور ایک موقع پر موٹر سائیکل سوار کو بھی گاڑی سے ٹکر ماری تھی۔
وقاص احمد کی ڈیڈ باڈی 23 فروری کو تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئی تھی، جس کی اطلاع گیسٹ ہاؤس کے عملے نے دی۔ ان کی اہلیہ لاہور میں مقیم تھیں جنہیں موت کی خبر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وقاص احمد کے جسم پر کسی قسم کے زخموں کے نشانات موجود نہیں تھے، البتہ ان کے پاؤں پر سرنج کے نشان پائے گئے۔ پولیس کے مطابق، کمرہ اندر سے لاک تھا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید پیش رفت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وقاص احمد کی
پڑھیں:
بیرون ملک ملازمت کیلئے 2025 کے ابتدائی تین ماہ میں کتنے پاکستانی گئے؟ اعداد وشمار جاری
بیرون ملک ملازمت کیلئے 2025 کے ابتدائی تین ماہ میں کتنے پاکستانی گئے؟ اعداد وشمار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔
رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے۔
بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12ہزار 989 قطر، 939 بحرین،775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان،264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔
رپورٹ کے مطابق 108 پاکستانی جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے۔