امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
امرتسر(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی طرح گجرات کے 33، اترپردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو لینے کے لئے ان کے رشتہ دار بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے۔بھارت میں امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو لانے والا پہلا جہاز 5 فروری کو پہنچا تھا، جس میں 104 افراد سوار تھے جبکہ دوسرا جہاز ہفتے کو 116 مسافروں کو لے کر پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔پہلے مرحلے میں پہنچنے والے افراد کو جہاز میں سیٹوں کے ساتھ باندھا گیا تھا اور بھارت پہنچنے کے بعد ہی ان کو کھولا گیا۔ اس واقعے نے بھارت میں سیاسی تلاطم کو جنم دیا اوراس وقت ایوان میں جاری بجٹ سیشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔اسی طرح دوسرے جہاز کے ذریعیپہنچے والوں نے بھی ناروا سلوک کے الزامات لگائے تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں ملیر کورٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دو ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔
شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، اے این پی کے شاہی سید اور ٹرانسپورٹر رہنما لیاقت محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 15 افراد بھی زیر حراست ہیں۔