دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں میں 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 75.750 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔
حطار روڈ ہری پور میں کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی جس نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
سپر ہائی وے کراچی کے قریب ایک ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 54 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب ایک اور کارروائی میں 10.
کھنہ پل اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پسنی کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلو آئس برآمد ہوئی، جس میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
جڑا روڈ جہلم کے قریب کارروائی میں دو ملزمان سے 2.4 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 2.4 کلو چرس ملی، جبکہ کہوٹہ روڈ اسلام آباد پر ایک موٹرسائیکل سوار سے بھی 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد برآمد کی گئی کے قریب ایک
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 مسافر پکڑے گئے
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔ مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم واصف نامی ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بنوایا۔
مسافر نے مذکورہ لائسنس اور پروٹیکٹر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض حاصل کیا، جبکہ دیگر دونوں مسافروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا۔ تینوں مسافر سنگل ٹکٹ پر ایک ہی پی این آر پر سفر کر رہے تھے۔ مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ مذکورہ ایجنٹوں اور ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔