حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گریڈ کرنے کا پلان تجویز کیا جائے گا، ڈیش بورڈ اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کیلیے سفارشات دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق شفافیت، جوابدہی، محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی، ای آفس کو مربوط بنانے کیلیے سیکرٹریٹ انسٹرکشنز سے متعلق ری انجینئرڈ فریم ورک تجویز کیا جائے گا۔پراسیس کو اسٹریم لائن، آٹومیشن اور صلاحیت بڑھانے کیلیے تجاویز تیار کی جائیں گی، نئی ٹیکنالوجیز، طریقہ کار کو بغیر کسی رکاوٹ اپنانے کیلیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ سروس ونگ کو فعال ایچ آر یونٹ میں بدلنے کا ماڈل تجویز کیا جائے گا، افرادی قوت، اسٹاف کے عدم توازن اور ڈیٹا کی بنیاد پر تجاویز تیار کی جائیں گی۔پہلا سب ورکنگ گروپ عارف سعید کی جبکہ دوسرا سب ورکنگ گروپ محمد علی کی سربراہی میں سفارشات دیگا۔ذرائع کے مطابق تیسرا ورکنگ گروپ ناصر کھوسہ، چوتھا گروپ سلمان احمد اور پانچواں ورکنگ گروپ جہانزیب خان کی سربراہی میں سفارشات مرتب کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تجویز کیا جائے گا تیار کی جائیں گی ذرائع کے مطابق دینے کا پلان ورکنگ گروپ

پڑھیں:

حکومت نے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کیلیے اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات حاصل کرلیں

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے بتایا وزارت خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اس سلسلے متحرک ہیں، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مطلوبہ قانون سازی کی جائے گی، جس کے بعد پاکستان میں کرپٹو متعارف ہونے کے امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کرکے تجاویز حاصل کرنا شروع کر دی ہیں، یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ظفر پراچہ نے کہا کہ حکومت کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اس سلسلے متحرک ہیں، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مطلوبہ قانون سازی کی جائے گی، جس کے بعد پاکستان میں کرپٹو متعارف ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میں کرپٹو، ڈیجیٹل کرنسی ضروری ہے، مگر اس میں سرمایہ کاری خطرناک بھی ہے، لہٰذا پالیسی سازوں کو کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی کی قانون سازی میں ملکی اثاثوں کو محفوظ بنانے کے خصوصی اقدامات کرنے پڑیں گے۔

ظفر پراچہ نے بتایا کہ پاکستان میں پہلے ہی اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، مرکنٹائل ایکسچینج میں حصص اور کموڈٹیز کی صورت میں اثاثے ڈیجیٹلائز ہیں۔ ظفر پراچہ نے بتایا کہ اگرچہ دنیا کے کسی ملک کے سینٹرل بینک نے تاحال ڈیجیٹل کرنسی متعارف نہیں کرائی ہے، لیکن فی الوقت برطانیہ کینیڈا سمیت دیگر کچھ ممالک اس پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی میں ٹرانزیکشن تو کی جا سکتی ہے، لیکن خودکار نظام میں ہیکنگ رحجان کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری خطرناک ہے، تاہم کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی کے ریگولیشنز اور خودکار نظام کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے، تو اس کرنسیوں کی فزیکل لین دین، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے ساتھ معیشت کے ایک بڑے حصے کو دستاویزی بنایا جا سکتا ہے، جبکہ بینک صارفین اور کاروباری افراد کو جانی تحفظ بھی مل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا حکومت کو مائننگ، ایگریکلچر ٹریول اینڈ ٹورزم میں بھی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان پیکیج: حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • شطرنج کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں! وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ
  • جوابدہی اور عوامی خدمت سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • رینجرز کو سندھ میں بھی پولیسنگ کے اختیارات دیے جائیں، آفاق احمد
  • تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • حکومت نے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کیلیے اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات حاصل کرلیں
  • متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں