2025-04-16@20:01:28 GMT
تلاش کی گنتی: 388
«اسلام آباد پولیس کے»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہرکوئی نشان موجود نہیں ہے۔وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہورکے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...
علامتی تصویر۔ اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔
اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اور ابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی...
پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم...
اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایک اعلی افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گریڈ 19کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاوس سے ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اور ابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے، لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا...
دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں اور آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں۔پولیس کے مطابق پاک بھارت میچ کے جعلی ”آن لائن ری سیل“ کا دھندہ کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ سے ٹکٹ نہ خریدیں تاکہ کسی ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔
گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...
پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلافسرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھا پوں کے دوران 30ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان، بڑی مقدات میں گٹکا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمد ہوا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں چھاپے کے دوران عبید عرف گولی اور فرحان عرف ملا گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، بھاری مقدار میں گٹکاماوا اور تیاری کا سامان بھی برآمد ہوا تھانہ بغدادی اور چاکیواڑہ کی حدود سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سجاد عرف ساجد اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر مامور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔پاک آرمی، رینجرز، پولیس کی کوئیک ریسپانس فورس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی رہائشگاہوں، آمدورفت کے روٹ کو سیف سٹی کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔سیف سٹی کے 900 کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ٹیموں...
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، سندھ فارنزک لیب نے نمونوں کی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی، لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، ملزم شیراز کا انکشافشیراز...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
مصطفیٰ عامر قتل میں ملوث ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ ملوث ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کا مؤقف سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پولیس اگر ہم سے رابطہ کرے گی تو شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم اے وی سی سی کی تفتیش میں معاونت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ...
— فائل فوٹو ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ کراچی، مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 15 ملزمان کو... ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق مقتول کی لاش کو قبر کشائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان میں مقتول نوجوان مصطفی عامر کے قبر کشائی ہوئی، اس موقع پر میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن بھی قبر کشائی کے موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے پہلے قبر کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مقتول مصطفی عامر کی لاش دریجی پولیس کی جانب سے 12 فروری کو...
صوبہ سندھ میں اپنے روایتی غیر سیاسی غیر جمہوری گھٹیا ہتھکنڈوں اور مقتدرہ کی کامل حمایت اور سرپرستی سے لگ بھگ گزشتہ دو عشروں سے مسلط کردہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی بدحکومتی، بدانتظامی اور بے پناہ بدعنوانی سے نہ صرف اپنے سیاسی مخالفین بلکہ اہل سندھ کی زندگی بھی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ اب اس امر میں کوئی کلام ہے اور نہ ہی رتی برابر کوئی شبہ کہ نام نہاد جمہوریت اور جمہوری اقدار کی علمبردار پی پی پی درحقیقت اپنے باطن میں بدترین فسطائیت اور غیر جمہوری پست ذہنیت اور حد درجہ بدنما کردار کی حامل جماعت ہے جس کے بظاہر خوش نما اور روشن چہرے کے پس پردہ اس کے مکروہ عزائم اور ارادے...
سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی، ابتدائی طور پر رضاکاروں کو ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ رضاکار طبی ماہر نہیں، انہیں غلطی ہوئی، آج طبی ماہرین کی جانچ کے بعد صورتِ حال واضح ہوئی ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، اس سے پہلے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ جلی ہوئی لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر غائب تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا...
انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج...
دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کردئیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو...
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے بارش کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی جائیں،...
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
سرینگر: بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کئی کتاب فروشوں پر چھاپے مار کر اسلامی اسکالر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابیں ضبط کر لیں، جس پر مقامی عوام اور مسلم رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں “کسی ممنوعہ تنظیم کی نظریات کو فروغ دینے والی کتابوں” کی فروخت روکنے کے لیے کی گئی ہیں۔ تاہم، مقامی دکانداروں نے تصدیق کی کہ ضبط شدہ کتابیں جماعتِ اسلامی کے بانی مولانا مودودی کی تصانیف ہیں۔ سرینگر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کتابوں کی ضبطی کے واقعات پیش آئے۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ “پولیس اہلکار آئے اور مولانا مودودی کی تمام کتابیں اٹھا کر لے گئے، یہ کہہ کر کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے کتابوں کی درجنوں دکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے ایک اسلامی اسکالر کی کتابوں کی سینکڑوں کاپیاں قبضے میں لے لیں، جس پر مسلم رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ تلاشیاں ''ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم کے حوالے سے معتبر انٹیلی جنس معلومات‘‘ پر مبنی تھیں۔ افسران نے مصنف کا نام نہیں بتایا لیکن اسٹور مالکان نے کہا کہ انہوں نے جماعت اسلامی کے بانی ابوالاعلیٰ مودودی کا لٹریچر ضبط کیا۔ 1947ء میں برطانوی راج سے آزادی کے بعد سے کشمیر بھارت اور پاکستان کے...
ویب ڈیسک — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے درجنوں دکانوں پر چھاپے مار کر ایک معروف اسکالر کی کتابوں کی سینکڑوں کاپیاں ضبط کر لی ہیں۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف مسلم رہنماؤں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ "ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم سے متعلق مصدقہ معلومات پر” دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ افسران کی جانب سے کتابوں کے مصنف کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔لیکن اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے بانی اور بیسویں صدی کے معروف اسکالر سید ابو الاعلیٰ مودودی کے لٹریچر کو ضبط کیا...
محمد اویس: اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر پر گالم گلوچ اور تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت معصومہ کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے، جو بنی گالہ کی رہائشی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں تاہم ملزمہ روپوش ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ ویمن پولیس میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس نے بائیکیا رائیڈر پر حملہ اور گالم گلوچ کی تھی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس کو جلد قانون کے...
محراب پور(جسارت نیوز) غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضمانت کا فیصلہ،گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی اے)کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد سخت میں ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا، فیصلہ کے مطابق غلام مرتضیٰ خان جتوئی پہلے جیل اور بعد میں اسپتال میں داخل ہوں گے، متعلقہ کیس کی آئندہ شنوائی 20 فروری مقرر کی گئی ہے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی پر لاڑکانہ ضلع کے دو پولیس تھانوں ڈوکری اور باڈھ میں مزید مقدمات سامنے آگئے، ان کے وکیل عبد اللہ کورائی کے مطابق دونوں مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا ہم قانونی طرح سے مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت...
جماعت اسلامی سکھر کے تحت پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف ایک مذمتی اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری مظفر خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر صحافی تازہ گل کو دھمکیاں دینے والے ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بائیکاٹ رائیڈر سے گالم گلوچ اور مار پیٹ کرنے والی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اب سید عرفان شکیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں بائیک رائیڈر نے موقف اپنایا کہ وہ دو سال سے بائیکیا چلارہا ہے، 17 فروری کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے اسے ایک گاڑی نے ہٹ کیا وہ موٹر سائیکل سے گرا ۔ گاڑی کو روکنے پراس میں سے ایک خاتون باہر نکلی جس نے اسے مارنا شروع کردیا ،منع کرنے پر خاتون بہت...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں ڈیفنس میں چھاپے کے دوران کئی گئی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق گھر سے ارمغان کی طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔عدالت نے آج قتل کیس کے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔اس سے قبل ایس ایس پی انیل حیدر نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کہا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لاش کو ٹھکانے لگایا۔انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی باڈی کی ریکوری اور ڈی این اے میچ کرنا ہے، یہ اچانک کیا گیا اقدام نہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ...
لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...
سٹی42: پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما، پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 24 ملزمان سے 3 ہزار سے زائد پتنگ اور 2 سو سے زائد ڈوریں قبضہ میں لی ہیں۔ مزید پڑھیں:پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون، قاعدے اور ضابطے کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں...

پتوکی ، کھلے مین ہول میں گر کر دو افراد جاں بحق، ورثا کے احتجاج پر بلدیہ کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) پتوکی میں سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لواحقین نے میتیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں سڑک 8 گھنٹے بندرہی۔ بعدازاں پولیس کےساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ پولیس نے میونسپل کمیٹی کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی امام بارگاہ کے قریب سیوریج کےمین ہول پر ڈھکن نہ ھونے کے باعث زینت نامی خاتون مین ہول میں گر گئی جسے کاشف نامی شہری نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی مین ہول...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے پر عوامی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں کراچی/شکارپور (نمائندہ جسارت) بالائی سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف بحالی امن ایکشن کمیٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں کندن چوک انڈس بائی پاس کے پاس زبردست دھرنا دیا گیا۔ انڈس ہائی وے پر کئی گھنٹوں تک جاری دھرنے کی وجہ سے کراچی پنجاب اور بلوچستان جانے والی سیکڑوں گاڑیاں رک گئیں۔ ابتدائی طور پر ڈی آئی پی انچارج شاہجہان شاہ نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اٹالوں سے کارکنوں کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن کارکنان...
شکارپور میں بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کشمور، شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی کے عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی ذمہ داران نے ڈاکوؤں کے خاتمے کلیئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں۔ پولیس وڈیرے اور ڈاکوؤں کی ملی بھگت سے اغواء انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بحالی امن ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کی میزبانی میں کندن بائی پاس شکارپور پر سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے...
پولیس کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد اور دارالامان مسجد نے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں لی، انکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی کی مساجد میں نصب لاؤڈ اسپیکر سے ہونے والی اذان کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ پارٹی نے حال ہی میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے قابل قبول سطح سے زیادہ شور مچانے والی مساجد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ممبئی کی مساجد میں پولیس کی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر لگا کر زیادہ آواز میں اذان دینے کے معاملے میں مسلسل ایکشن میں ہے۔ بی جے پی نے ایک ونگ تشکیل دی ہے، جس کی قیادت...
ڈیفنس کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کر گئے۔حکام کا بتانا ہے کہ دریجی سے جلی ہوئی حالت میں ملنے والی لاش کا سر، ہاتھ اور پاؤں نہیں تھے، واردات کے شریک ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم ارمغان کے والد انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچے اور جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...
جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے کی رپورٹ پیش...
کراچی میں مصطفیٰ کے قتل کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے اور دونوں کا نیو ائیر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور ایک خاتون کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ متعلقہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوششیں کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس نے ملزم ارمغان اور مصطفی کے تعلق کا پتا لگا لیا ہے کیس میں ایک لڑکی کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے،نیو ائیر نائٹ پردونوں میں جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور اسکی دوست خاتون کومارنے کی دھمکی دی تھی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی 12 جنوری کوبیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام انٹرپول کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟...
لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
کراچی کے علاقے پیر آباد قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ اسلامیہ کالونی بلال مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔ مقتولہ کی شناخت 20 سالہ آمنہ بی بی زوجہ محمد یوسف کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد امتیاز جت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی 38 روز بعد لاش ملنے کے بعد قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان لڑکی کے معاملے پر جھگڑا تھا، ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔ملزمان مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سے حب چوکی پہنچے۔ کراچی: 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی، تفتیشی حکام تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو...
علی ساہی: پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ، ہیڈکانسٹیبلز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی پی کیڈرز کے ذریعے 1500 سے زائد ترقیاں ہونے جا رہی ہیں۔ پی کیڈر کے ذریعے مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے افسران سنیارٹی سے ہٹ کر اگلے رینک میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئیز کے 1,010، سب انسپکٹرز کے 438 اور انسپکٹرز کے 86 سیٹوں پر ترقیوں کی امید ہے۔ آئی جی آفس کی جانب سے سیٹ کی تفصیلات متعلقہ انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے ترقیوں کے لیے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل...
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چاقو سے حملے کے الزام میں افغان شہری پر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ملزم نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے سلیمان اے کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک روانگی سے قبل طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی پر سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دہشت گرد مودی کے طیارے کو دھماکے میں اُڑا دیں گے۔ کال کرنے والے نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی دہشت گرد گروہ نے جس نے 6 ماہ قبل امریکا میں طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اسی گروپ نے طیارے میں بم رکھ دیا ہے اور اب مودی کو مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ دھمکی آمیز...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک گھر سے 4 بچوں اور ان کے والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں ابتدائی طور پر اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ پولیس اور ریسکیو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ صوابی میں یارحسین نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جس کی تحقیقات پولیس حکام نے شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو کنٹرول آفس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم مذکورہ مکان پہنچ گئی، جہاں ریسکیو ٹیم نے 4 بچوں سمیت کی ایک شخص کی لاش برآمد کی، نعشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا...
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں کریک ڈائون 8 ملزمان گرفتار،3 پستول، 10 رائونڈ،530 گرام چرس، 6 بوتلیں وسکی شراب، 1863 گرام گٹکا، مسروقہ 3 بکریاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا،مرتضیٰ رند سے پستول 5 رائونڈ،ڈھولن رند سے پستول 3 رائونڈ،رحیم پنھور سے پستول 2 رائونڈبرآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔بھریاروڈ اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منیر سولنگی سے 530 گرام چرس،مختار ڈھلو سے 3 بوتلیں شراب،ادریس بھٹی سے 3 بوتلیں شراب،صابن راجپر سے 1863 گرام گٹکابرآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج...
کراچی: سعید آباد میں گھات لگائے ملزمان نے مسجد سے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ سعید آباد تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خان محمد نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر 8 بی عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 65 سالہ اللہ دین کے نام سے کی گئی جو کہ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد تلاوت کر رہا تھا جس کے بعد وہ جیسے ہی مسجد سے باہر نکل کر جانے لگا گھات لگائے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک روانگی سے قبل طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی پر سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دہشت گرد مودی کے طیارے کو دھماکے میں اُڑا دیں گے۔ کال کرنے والے نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی دہشت گرد گروہ نے جس نے 6 ماہ قبل امریکا میں طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔ دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اسی گروپ نے طیارے میں بم رکھ دیا ہے اور اب مودی کو مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ دھمکی آمیز فون موصول ہونے پر ممبئی پولیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) کبھی وہ بھی دن تھے جب گاڑی کی کھڑکیاں کھول کر تازہ ہوا کو گلے لگاتے، راستوں کے حسین مناظر دیکھتے، اور سفر کو زندگی کا ایک خوبصورت حصہ سمجھتے تھے۔ گاڑی میں گیت گانے اور قہقہے لگانے کا ایک الگ ہی مزا تھا۔ اگر راستہ بھول بھی جاتے تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھی، بس رفتار کم کرتے اور سامنے نظر آنے والے کسی راہگیر سے راستہ پوچھ لیتے۔ یہ سیدھا سادہ عمل صرف منزل تک پہنچانے کا ذریعہ نہ ہوتا بلکہ دلوں کو بھی قریب کر دیتا۔ راستہ بھول جانا بھی ایک ایڈونچر ہوتا تھا، جس میں اگلے راہگیر سے بات کرنے کا بہانہ ملتا تھا۔ وہ راہگیر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا،فوری بازیابی کاحکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد سے فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری کو بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرے۔ محمد ابراہیم عباسی جسٹس راجہ انعام منہاس نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا، اور مکان گزشتہ دو سے تین دنوں سے بند...
میرپور (نیوزڈیسک)میرپورآزادکشمیر کے ایک مدرسے کے سٹور سے بچے کی لاش برآمد ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ ۔بچے کی موت کے حوالے سے تاحال مدرسہ انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے جبکہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے سیکٹر سنگھوٹ میں پیش آیا جہاں مدرسے کے سٹورروم سے بچےکی لاش برآمد ہوئی۔ پو لیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ دوسری جانب مدرسہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فجرکی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا تھا اور 11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کی۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر : سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...
---فائل فوٹو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے 5 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق قبل ازیں پولیس ملازمین کے 28 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے اسپیشل بچے نارمل انداز میں سننے کے قابل ہو جائیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں کراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور... ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 4...
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے جب کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ...
میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
علامتی فوٹو میرپور آزاد کشمیر کے علاقے سیکٹر سنگھوٹ میں مدرسے کے اسٹور روم سے بچے کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خاور علی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ صارم زیادتی قتل کیس: پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصولحکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے، کیمیکل ایگزیمنیشن آخری امید ہے، ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نموںوں سے مماثلت نہیں رکھتے۔ مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا،11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو تلاش شروع کی، تلاش کرنے پر اسٹور روم میں بستروں...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلعی ٹریفک افسران کو کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں روکیں، پانی کے ٹینکر، آئل ٹینکرز کو روکیں گے تو لوگ کہیں گے کہ بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جسٹس امجد علی سہتو سے ملاقات کیلئے وقت لیا تھا، پولیس تحقیقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا گیا اس دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قذافی اسٹیڈیم کے ملازم پر مبینہ تشدد کیا۔ پولیس اہلکار نے پی سی بی کے ملازم کو تھپڑ مارا ہے، ڈیوٹی پر مامور دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔ پولیس اہلکار کی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے پی سی بی ملازم کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مزدوروں نے ریکارڈ وقت میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جس کے...
اسلام آباد میں وکلا احتجاج کے دوران سینیئر قانون دان علی احمد کرد اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ علی احمد کرد کا بڑی تعداد میں وکلا کے ساتھ پولیس افسران سے سامنا ہوا تو انہوں نے کہا کہ صبح سے ہماری اور پولیس کی آنکھ مچولی ہورہی ہے، سپریم کورٹ میں چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں، ہائیکورٹ میں ہمارے دوست ہیں اب ہم اسلام آباد ہائیکورٹ جارہے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسر سے کہا کہ جھگڑا نہ کریں، ہمارے نوجوانوں کے جوش و جذبے کا آپ کے لوگ مقابلہ نہیں کرسکیں گے، بدمزگی ہوئی تو ذمہ دار آپ ہیں ہم نہیں۔ علی احمد کرد نے کہا کہ جو اوپر بیٹھے ہیں ان سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائی وے کو بلاک کر دیا جائے گا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینا چوک کے قریب ریڈ زون کی سکیورٹی پر مامور اینٹی رائٹس دستے پہنچ گئے ہیںجبکہ پولیس اہلکار وکلا کو سپریم کورٹ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ کنٹینرز اور اضافی سکیورٹی انتظامات کے باوجود ہر صورت سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے.(جاری ہے) خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں...
—’جیو نیوز‘ گریب اسلام آباد میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شریک وکلاء سرینا چوک پہنچ گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سرینا چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کے باعث وکلاء نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی۔ سپریم کورٹ کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات سیکیورٹی وجوہات، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بندراولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے باعث صبح سے ہی سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔سپریم کورٹ...
شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والے شہری بھی رل گئے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ اسلام آباد کی ٹریفک...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پولیس تشدد میں نوجوان تاجر وقاص کی ہلاکت پر شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 3دن میں واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد معطل کرنے کے بجائے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قرارواقعی کارراوئی کی جائے ۔ عام شہریوں کے ساتھ پولیس کا نامناسب طرز عمل کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں لیکن شہری پولیس کے اہلکاروں سے ہی پریشان ہوگئے ہیں شہرمیں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کے افسران و اہلکار بھی شامل رہے ہیں جس...
پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے شبیرآباد کا رہائشی 13 سالہ احسن رضا نامی لڑکا شہر میں سامان لینے دکان آیا تھا۔ لڑکے کو کانسٹیبل فاروق نے تلاشی کے بہانے روکا اور پھر اُسے ایک کمرے میں لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر بدفعلی کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹبل فاروق جوڈیشل کالونی میں تعینات ہے۔ ورثا کی شکایت پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمے میں حبس بے جا کی دفعات شامل نہیں کیں اور ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
مردان میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے طالب علم کے دوست کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول مزین علی کے والد سرتاج خان نے 2 فروری کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے گمشدہ طالب علم کی تلاش شروع کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل مردان فیاض خان نے اپنے دفتر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا، تاہم مزین علی...
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے حیدرآباد میں ایس ایس پی فرخ لنجار کیخلاف وکلا کے احتجاج کی پرزور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس گزشتہ 16 سالہ پی پی کی حکومت میں حکمران طبقے اور اشرافیہ کی کمداری کے سوا کچھ بھی نہیں کیا، ڈاکو راج کے خاتمے اور امن امان کی بحالی کے بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرنا پولیس کا وتیرہ بن چکا ہے،ایک چہیتے افسر کو بچانے کے لیے 3 دن سے پوری ریاست کا مذاق بنادیا گیا ہے ،وکلا کے جائز مطالبات کو تسلیم اور زیادتی کا ازالہ کیا جائے،ملک میں آئین،قانون اور جمہوریت کو دفن کردیا گیا ہے اب صرف ڈنڈے کے زور پر 25کروڑ عوام...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی لاش کے قریب سے ہی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او پیر آباد کا کہنا ہے کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس...
کراچی میں صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رہائشی عمارت کے مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا۔7 سالہ صارم کو نارتھ کراچی میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، جمعہ کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارت میں قائم مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔اس واقعے پر رہائشی عمارت کے مکینوں...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بسوں کو اڈوں کے اندر پارک کرنے اورڈرائیورز کے لیے لائسنس کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دِنوں میں اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدرکی زیرصدارت ٹرانسپورٹ یونین کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں بسوں کو اڈوں کے اندر پارک کرنے کی ہدایت، ڈرائیورز کے لائسنس لازمی قراردیا۔ اجلاس میں روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم اڈوں پر...
پشاور: نئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پنجاب طرز کی پولسنگ کا آغاز کرتے ہوئے صوبے میں دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس جوانوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ بنوں پولیس آئے روز جرات و بہادری کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ بنوں پولیس نے تھانہ منڈان کی حدود میں چوکی فتح خیل پر رات گئے ہونے والا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، نصف شب 10/15 مسلح دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ شرپسندوں اور پولیس کے مابین آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد زخمی حالت میں...
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بظاہر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اور اس کا جوان بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جس میں کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے پٹری پر ٹکر لگنے سے باپ بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھیپا اور ریلوے پولیس کے امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ جمیل اور اس کا 5 سالہ بیٹے صبیح اللہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں...

اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن( QI Yanjun )سے ملاقات کی ہے ،دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کیلئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں...