Jasarat News:
2025-02-08@00:35:25 GMT

اورنگی ٹاؤن کرایے کے گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی لاش کے قریب سے ہی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او پیر آباد کا کہنا ہے کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تو کمرے میں کمبل کے اندر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی ہوئی لاش ملی جو کہ 5 روز پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ پولیس کو کمرے سے آلہ قتل تیز دھار آلہ (چھری) بھی مل گئی جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر عبدالسلام نے مذکورہ ایک کمرے کا مکان 6 ماہ قبل کرائے پر لیا تھا۔مقتولہ اور اس کے شوہر کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر عبدالسلام آن لائن بائیک رائیڈر ہے جو کہ واقعہ کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے جس سے شبہ ہے کہ وہ بیوی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس کے سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش تلاش ورثا اور شناخت کی غرض سے سرد خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے خاتون کی کہ مقتولہ گھر سے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپر ہائی وے؛ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی
  • کراچی: گھر سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد
  • کیا کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم فری شہر ہے؟
  • اونچی سینڈل کیوں نہیں دلائی، بیوی کی شکایت پرپولیس نے شوہر کو طلب کر لیا
  • ہائی ہیل سینڈل کا مطالبہ ، فرمائش پوری نہ ہونے پر خاتون نے تھانے جا کر شکایت درج کرادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
  • اونچی ہیل والی سینڈل نہ دلانے پر خاتون شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی
  • مشرف کالونی میں مردہ پائی گئی خاتون کے قاتل کو فوراً گرفتار کیا جائے
  • کراچی: مبینہ بد ترین تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل حاملہ خاتون کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ