Jasarat News:
2025-02-08@07:26:29 GMT

جماعت اسلامی کاوکلابرادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے حیدرآباد میں ایس ایس پی فرخ لنجار کیخلاف وکلا کے احتجاج کی پرزور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس گزشتہ 16 سالہ پی پی کی حکومت میں حکمران طبقے اور اشرافیہ کی کمداری کے سوا کچھ بھی نہیں کیا، ڈاکو راج کے خاتمے اور امن امان کی بحالی کے بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرنا پولیس کا وتیرہ بن چکا ہے،ایک چہیتے افسر کو بچانے کے لیے 3 دن سے پوری ریاست کا مذاق بنادیا گیا ہے ،وکلا کے جائز مطالبات کو تسلیم اور زیادتی کا ازالہ کیا جائے،ملک میں آئین،قانون اور جمہوریت کو دفن کردیا گیا ہے اب صرف ڈنڈے کے زور پر 25کروڑ عوام کو یرغمال بنادیا گیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے ،بدقسمتی سے سندھ پولیس کو پی پی کی حکومت نے مکمل طور پر مافیا بنادیا ہے جو حکمرانوں کے مفادات کی نگہبانی اور نگرانی کے سوا کچھ نہیں کررہی، سندھ میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود سندھ پولیس ڈاکو راج ختم کرنے کے بجائے سیاسی غلامی کرنے میں مصروف ہے۔موجودہ نام نہاد جعلی حکمرانوں نے 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ، میڈیا سمیت تمام اداروں کو برباد کردیا ہے وکلا برادری ملک میں جاری فسطائیت اور غیر جمہوری حکومت کے خلاف بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیوں کہ وکلا نے ہمیشہ ملکی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں ہیں اور آمروں کو للکارا ہے۔جماعت اسلامی سندھ وکلا برادری کے احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ امیر صوبہ کی ہدایت پر مقامی امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے دھرنے میں شرکت اور وکلا برادری کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی وکلا برادری

پڑھیں:

اندرون سندھ جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے

اندرون سندھ جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے

متعلقہ مضامین

  • خواتین میراتھن ریس کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا احتجاج
  • میرپور خاص: متنازع میراتھن ریس کے خلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے
  • حیدرآباد، قومی شاہراہ پر وکلا کا احتجاج جاری، مسافر پریشان
  • انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان
  • حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، آخر معاملہ ہے کیا؟
  • وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
  • حیدرآباد میں وکلا کا قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
  • اندرون سندھ جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے