Jasarat News:
2025-02-23@06:03:06 GMT

مختلف علاقوں میں چھاپوں اور آپریشنز میں 30 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھا پوں کے دوران 30ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان، بڑی مقدات میں گٹکا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمد ہوا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں چھاپے کے دوران عبید عرف گولی اور فرحان عرف ملا گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، بھاری مقدار میں گٹکاماوا اور تیاری کا سامان بھی برآمد ہوا تھانہ بغدادی اور چاکیواڑہ کی حدود سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سجاد عرف ساجد اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان عادی مجرم، اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ تھانہ سولجر بازار کے مختلف علاقوں سے پولیس نے ٹریفک روانی میں خلل اور پیشہ ورانہ گداگری کرنے والے6 ملزمان محمد وکیل، عبدالغفار، مینگل خان، سلیمان، اسلام اور عاشق حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک سوزوکی اور 2 عدد ترازو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ شریف آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک ون میں چھاپہ مارکر 2 ملزمان صمد ولد عبدالرزاق اور اسد ولد عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں گٹکا اور تیاری کا سامان سمیت مشینیں بھی برآمد کرلیں۔ تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلیے داخلی و خارجی راستے بند کرکے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔
، اس موقع پر 2 جرائم پیشہ عناصر سمیت 6 مشتبہ گان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ دوران آپریشن سلمان خان نامی مطلوب اسٹریٹ کریمنل کو غیرقانونی پستول سمیت گرفتار کیا گیاجبکہ گٹکا فروشی میں ملوث اصغر علی نامی ملزم کو گرفتار کرکے 40 پڑیاں گٹکا برآمد کیا گیا۔ 6 مشتبہ افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔ جمشید ڈویژن پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروشی میں ملوث2 ملزمان حماس عرف گٹو ولد ذاکر اور عبد العزیز ولد مشتاق کو گرفتار کرکے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زاید اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی تھانہ بلدیہ ٹاؤن پولیس نے بلدیہ کوہاٹی محلہ میں کارروائی کر کے منشیات فروشی میں ملوث اشتہاری ملزم عدنان کو ساتھی تنویر سمیت گرفتار کر لیا اور قبضے سے 240 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کلری، عیدگاہ، کلاکوٹ، چاکیواڑہ اور نیپئر کی حدود سے 3 گٹکا سپلائرز سمیت 4 منشیات و شراب فروش گرفتار کرلیے، ملزمان کی شناخت عامر عرف کپی عرف پوڈری، اکبر، صدراللہ، عبداللہ، کامران، ونود اور اکبر خان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے 10 کلو گٹکا، 32 گرام کرسٹل اور 8 شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کر ملزمان کے پولیس نے

پڑھیں:

کروڑوں کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو 2سال حویلی میں قید رکھنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Express News (@expressnewspk)

واقعے میں بچ جانے والے حسن رضا کو بے نظیر اسپتال سے ڈسچادج کر دیا، چکوال پولیس حسن رضا کو تھانے لے آئی، حسن رضا کو نہلا دھلا کر، ناخن اور بال تراشے پھر کھانا پیش کیا گیا۔

ایس ایچ او نیلہ چوہدری صہیب مظفر نے بتایا کہ عنصر محمود پہلے گرفتار کیا تھا، اب مرکزی ملزم کے دو بھائیوں اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ تھانہ نیلہ نے حسن رضا کے ناخن کاٹے اور بال بھی تراشے، حسن رضا جب بازیاب ہوا تو گندگی و غلاظت میں لت پت تھا۔ حسن رضا کو خوراک دی جا رہی ہے جبکہ چار پائی اور گرم بستر بھی دیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Express News (@expressnewspk)

پولیس کے مطابق حسن رضا کے سامنے اس کی 26 سالہ بہن جبین بی بی کی موت ہوئی تھی اور حویلی میں قید حسن رضا 10 روز تک اپنی بہن کی لاش کے پاس رہا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے راجا ذوالفقار نے حسن رضا سے تھانے میں بات چیت کی جس پر متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا باپ فوت ہوچکا ہے، میرے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ پولیس والے اچھا سلوک کر رہے ہیں اور میں یہاں خوش ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
  • 18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
  • پشاور: شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ گرفتار
  • ڈاکوئوں نے ایک اور جان لے لی،بائیک رائیڈر قتل
  • پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 13ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد
  • کروڑوں کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو 2سال حویلی میں قید رکھنے والے ملزمان گرفتار
  • لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشتگرد، 2 سہولت کار گرفتار
  • کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • کرم میں کانوائے پر حملہ میں ملوث 10 دہشتگرد گرفتار