Jang News:
2025-02-23@18:54:15 GMT

اسلام آباد: گیسٹ ہاؤس سے نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

اسلام آباد: گیسٹ ہاؤس سے نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی لاش برآمد

علامتی تصویر۔

اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ 

پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سندھ پولیس میں گریڈ 18اور19کے افسران کے تقرری وتبادلے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں گریڈ 18اور گریڈ 19کے افسران کے تقرری و تبادلے کئے گئے ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے آفیسر قمر رضا جسکانی کا اسپیشل انٹیلیجنس برانچ سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ بدین تعینات کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سجاول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر شبیر احمد سیٹھار کو میرپورخاص سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد تعینات کردیا گیا ۔گریڈ 19 کے آفیسر عادل میمن کو اے آئی جی لیگل سی پی او سندھ سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکر تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کلفٹن سے اسٹیٹ ایجنٹ کی لاش برآمد
  • نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
  • اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پُراسرار موت،لاش گیسٹ ہاؤس سے ملی
  • اسلام آباد: نومولود کی لاش برآمد، کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا
  • اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی پراسرار موت
  • اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پراسرار موت
  • نیب کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
  • کرم اور پاراچنار میں دھرنوں کے سربراہی کرنے والے افراد گرفتار
  • سندھ پولیس میں گریڈ 18اور19کے افسران کے تقرری وتبادلے