چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران اسلام آباد کی کون سی اہم سڑکیں بند رہیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن سینٹر سے کلب روڈ کا استعمال کریں، روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے، بی 17، بی15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔
بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیئے نائنتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، بہارہ کہو سے ایف سکس اور بلیو ایریا جانے والی ٹریفک براستہ کنونشن سینٹر، ریڈیو پاکستان ناکہ نادرا استعمال کر سکتی ہے جبکہ بہارہ کہو جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، نادرا، میریٹ اور ایکسپرس چوک کا استعمال کرتے ہوئے کنونشن سینٹر روڈ اور زیرو پوائنٹ سے پارک روڈ جانے والی ٹریفک شکر پڑیاں روڈ استعمال کرسکتی ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روٹ کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اسلام آباد کا استعمال والی ٹریفک کے دوران
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت میچز کے بارے میں اعدادوشمار کیا بتاتے ہیں؟
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میگا ایونٹ میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اوراپنے دفاعی چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں مقابلوں کےاعدادوشمار جاننا ضروری ہے۔
پاکستان اور انڈیا نے آج تک 135 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے، جن میں سے پاکستان 73 جبکہ انڈیا 57 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی بات کی جائے تو اس میں 2004 سے اب تک پاکستان اور بھارت کے 5 مقابلے ہوئے ہیں، پاکستان ان میں سے 3 جبکہ بھارت 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔
انڈیا نے کسی بھی ایک روزہ کرکٹ میں اب تک پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ 356 رنز کا ریکارڈ 2005 میں بنایا تھا جبکہ سب سے کم اسکور سیالکوٹ میں 1978 میں محض 79 رنز کا بنایا۔
دوسری طرف پاکستان نے انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 344 رنز کا 2004 میں بنایا مگر انڈیا یہ ہدف بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان کے انڈیا کے خلاف کسی بھی ایک روزہ میچ میں سب سے کم اسکور 87 رنز کا تھا جو 1985 میں انہوں نے شارجہ میں بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام
انفرادی کھلاڑیوں میں پاکستان کے انضمام الحق کو انڈیا کے خلاف 67 ایک روزہ میچز میں 2403 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دوسری طرف انڈیا کے سچن ٹنڈولکر نے 69 ایک روزہ میچز میں 2526 رنز اسکور کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket pak india پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی